Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

دنیا

بھارت: 2 ہزار کا نوٹ بند، تبدیلی کے لیے 30 ستمبر تک مہلت

Published

on

ریزرو بینک آف انڈیا نے جمعہ کو اعلان کیا ہے کہ  2 ہزار کا بینک نوٹ واپس لیا جا رہا ہے، یہ اقدام ‘ کلین نوٹ پالیسی’ کے تحت کیا جا رہا ہے۔

دو ہزار کا نوڑ 30 ستمبر تک قانونی تصور ہوگا اور بینک لین دین میں قابل قبول ہوگا۔ دو ہزار کے نوٹ تبدیل کرانے والوں کے لیے بینک 23 مئی سے ونڈوز اوپن کریں گے۔ ریزرو بینک ۤف انڈیا نے اس بار نوٹ تبدیلی کے لیے وقت دیا ہے اور نوٹ کو فوری منسوخ نہیں کیا۔

اس سے پہلے مودی کی نوٹ بندی پالیسی نے بھارت کے عوام کو شدید مشکل میں ڈال دیا تھا جب انہوں نے اچانک اعلان کیا تھا کہ رات بارہ بجے کے بعد 5 ہزار کے نوٹ منسوخ ہوں گے، عوام ان نوٹوں کی تبدیلی کے لیے بینکوں کے باہر دھکے کھاتے رہے تھے۔

دو ہزار کا نوٹ تبدیل کرانے کے لیے حد مقرر کی گئی ہے اور کوئی بھی شخص ایک وقت میں 20 ہزار سے زیادہ کے نوٹ تبدیل نہیں کرا سکے گا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین