Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

کھیل

ایشیا کپ فائنل: قومی ہاکی ٹیم فائنل میں روایتی حریف بھارت سے ٹکرائے گی

Published

on

جونیئر ہاکی ایشیا کپ فائنل میں آج پاکستان اور بھارت کا ٹکراؤ ہوگا،پاکستان نے ملائیشیا کو دو کے مقابلے 6 گول سے ہرا کر جونیئر ایشیا ہاکی کپ کے فائنل میں جگہ بنائی۔

گزشتہ روز اومان کے شہر صلالہ میں جاری جونیئر ہاکی ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں قومی ٹیم نے ملائیشیا کے خلاف 6 گول کیے جب کہ مدمقابل ٹیم پاکستان خلاف دو گول اسکور کر سکی۔

قومی ٹیم کی جانب سے پہلا گول 42 ویں منٹ میں محمد سفیان خان جب کہ دوسرا گول 44 ویں منٹ میں عبدالرحمان اور تیسرا گول 47 ویں منٹ میں عبدالحنان شاہد نے اسکور کیا۔

اس کے علاوہ پاکستان کے عبدالرحمان نے ہی 48 ویں منٹ میں چوتھا اور 51 ویں منٹ میں پانچواں گول اسکور کرکے میچ میں اپنی ہیٹرک مکمل کی۔

عبدالرحمان کو ایونٹ کے سیمی فائنل میں ملائیشیا کے خلاف ہیٹرک اسکور کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا،سیمی فائنل میں کامیابی سے پاکستان نے مسلسل تیسری اور مجوعی طور پر ساتویں مرتبہ جونیئر ایشیا ہاکی کپ کے فائنل میں جگہ بنائی ہے۔

ملائیشیا کو شکست دینے کے بعد جونیئر ایشیا کپ فائنل میں پاکستان کا مقابلہ آج روایتی حریف بھارت سے ہوگا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین