Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

پی آئی اے کا کوالالمپور میں روکا گیا طیارہ واپسی کے لیے تیار، عدالت نے طیارہ روکنے کا حکم معطل کردیا

Published

on

پی آئی اے کا کوالمپور میں روکا گیا طیارہ وطن واپسی کیلئے تیار،پی ائی اے کے ملکیتی بوئنگ 777 طیارہ ملائیشیا کی مقامی عدالت کے حکم امتناع پر روکا گیا تھا۔

ترجمان پی آئی اے عبداللہ حفیظ خان کے مطابق ملائشیا کے کوالالمپور ائیرپورٹ پر عدالت نے پی آئی اے کے طیارہ روکنے والے حکم کو معطل کر دیا۔

پی آئی اے لیگل ٹیم نے3 دن میں عدالتی حکم کو معطل کروا کے طیارہ واگزار کروالیا۔26 مئی کو ملائیشیا کی مقامی عدالت نے بغیر پی آئی اے کو طلب یا نوٹس کئے طیارہ روکنے کے احکامات جاری کئے تھے،

طیارہ روکنے کے احکامات 29 مئی کو طیارے کی روانگی سے چند منٹ قبل پی آئی اے اور ائیرپورٹ حکام کو وصول کروائے گئے،

طیارہ راہداری اجازت نامے ملتے ہی کوالمپور سے پرواز پی کے 6893 کے ذریعے اسلام آباد کیلئے روانہ ہوجائے گا۔

بی ایم ایچ رجسٹریشن نمبر کے حامل  طیارے کو ائرپورٹ انتظامیہ نے دوسری بار روکا گیا۔طیارہ مقامی عدالت کے احکامات پر 4 ملین ڈالرز واجبات وصولی کے لئے روکا گیاتھا۔

 پی آئی اے کی جانب سے کچھ عرصہ قبل ملائیشین کمپنی سے لیز پر ایک طیارہ حاصل کیا گیا تھا،لیز رقم کی عدم ادائیگی پر متعلقہ کمپنی نے واجبات وصولی کے لئے مقامی عدالت حکمنامہ حاصل کیا تھا، عدالتی احکامات پر کچھ عرصہ قبل بھی اس بوئنگ طیارے کی ضبطگی کی کارروائی کوالالمپور ائرہورٹ پر کی گئی تھی۔

سفارتی چینل کے ذریعے واجبات ادائیگی کی یقین دہانی پر طیارے کو روانگی کی اجازت دی گئی تھی،4 ملین ڈالرز کی عدم ادائیگی پر پی آئی اے پرواز پر مشتمل طیارے کو اڑان بھرنے سے روکا گیا۔

پی آئی اے کے ترجمان کے مطابق پی آئی اے کا مذکورہ بوئنگ 777 طیارہ قومی ائیرلائن کی اپنی ملکیت ہے، انجن لیزنگ کمپنی نے ملائیشیا کی ایک عدالت میں غلط اعداد و شمار جمع کروا کے حکم امتناعی حاصل کیا تھا، کلیم کی 5۔4 ملین ڈالر کی جبکہ کل واجب الادا رقم 8۔1 ملین ڈالر تھی جو ادا کی جاچکی تھی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین