پاکستان
پی آئی اے کا کوالالمپور میں روکا گیا طیارہ واپسی کے لیے تیار، عدالت نے طیارہ روکنے کا حکم معطل کردیا
پی آئی اے کا کوالمپور میں روکا گیا طیارہ وطن واپسی کیلئے تیار،پی ائی اے کے ملکیتی بوئنگ 777 طیارہ ملائیشیا کی مقامی عدالت کے حکم امتناع پر روکا گیا تھا۔
ترجمان پی آئی اے عبداللہ حفیظ خان کے مطابق ملائشیا کے کوالالمپور ائیرپورٹ پر عدالت نے پی آئی اے کے طیارہ روکنے والے حکم کو معطل کر دیا۔
پی آئی اے لیگل ٹیم نے3 دن میں عدالتی حکم کو معطل کروا کے طیارہ واگزار کروالیا۔26 مئی کو ملائیشیا کی مقامی عدالت نے بغیر پی آئی اے کو طلب یا نوٹس کئے طیارہ روکنے کے احکامات جاری کئے تھے،
طیارہ روکنے کے احکامات 29 مئی کو طیارے کی روانگی سے چند منٹ قبل پی آئی اے اور ائیرپورٹ حکام کو وصول کروائے گئے،
طیارہ راہداری اجازت نامے ملتے ہی کوالمپور سے پرواز پی کے 6893 کے ذریعے اسلام آباد کیلئے روانہ ہوجائے گا۔
بی ایم ایچ رجسٹریشن نمبر کے حامل طیارے کو ائرپورٹ انتظامیہ نے دوسری بار روکا گیا۔طیارہ مقامی عدالت کے احکامات پر 4 ملین ڈالرز واجبات وصولی کے لئے روکا گیاتھا۔
پی آئی اے کی جانب سے کچھ عرصہ قبل ملائیشین کمپنی سے لیز پر ایک طیارہ حاصل کیا گیا تھا،لیز رقم کی عدم ادائیگی پر متعلقہ کمپنی نے واجبات وصولی کے لئے مقامی عدالت حکمنامہ حاصل کیا تھا، عدالتی احکامات پر کچھ عرصہ قبل بھی اس بوئنگ طیارے کی ضبطگی کی کارروائی کوالالمپور ائرہورٹ پر کی گئی تھی۔
سفارتی چینل کے ذریعے واجبات ادائیگی کی یقین دہانی پر طیارے کو روانگی کی اجازت دی گئی تھی،4 ملین ڈالرز کی عدم ادائیگی پر پی آئی اے پرواز پر مشتمل طیارے کو اڑان بھرنے سے روکا گیا۔
پی آئی اے کے ترجمان کے مطابق پی آئی اے کا مذکورہ بوئنگ 777 طیارہ قومی ائیرلائن کی اپنی ملکیت ہے، انجن لیزنگ کمپنی نے ملائیشیا کی ایک عدالت میں غلط اعداد و شمار جمع کروا کے حکم امتناعی حاصل کیا تھا، کلیم کی 5۔4 ملین ڈالر کی جبکہ کل واجب الادا رقم 8۔1 ملین ڈالر تھی جو ادا کی جاچکی تھی۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین7 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز6 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین8 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی