Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

بحیرہ عرب میں طوفان، کراچی کے ماہی گیروں کو واپس لانے کے لیے ہنگامی اقدامات

Published

on

بحیرہ عرب سے اٹھنے والے سمندری طوفان کے کراچی پر ممکنہ اثرات کے سبب ماہی گیروں نے مختلف جیٹیوں پر لانچیں کھڑی کردیں۔

طوفان کا فاصلہ کراچی سے 850کلومیٹررہ گیا،ترجمان کوسٹل میڈیا سینٹر کمال شاہ کے مطابق سمندری طوفان کے پیش نظر ماہی گیروں نے احتیاطی اقدامات پرعمل شروع کردیا،12جون سے ماہی گیروں کو کھلے سمندرمیں جانے کا انتباہ جاری کیا گیا ہے،تاہم اس حوالے سے قبل ازوقت اقدامات پرعمل درآمد شروع کردیا۔

کمال شاہ کہناہے کہ کراچی کے ساحلی علاقوں ریڑھی گوٹھ،ابراہیم حیدری کے ماہی گیروں نے اپنی کشتیاں کناروں پرکھڑی کردیں۔

کمال شاہ کے مطابق اس وقت سیکڑوں کی تعداد میں ماہی گیرلانچیں کھلے سمندر میں موجود ہیں،لانچوں کی جلد واپسی کے لیے سیٹلائٹ ریڈیو کےذریعے رابطے شروع کردیے گئے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین