Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

کراچی اور گوادر سے دیگر ملکوں کے لیے فیری سروس شروع کرنے کا فیصلہ

Published

on

سیاحت کے خواہشمند پاکستانی خوش ہوں جائیں۔

حکومت نے کراچی اور گوادر سے کئی مقامات کے لیے بین الاقوامی فیری سروس شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، حکومت نے متعلقہ اداروں کو پلان مرتب کرنے کی ہدایت کردی۔

سفارتی ذرائع نے بتایا کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے حالیہ عراقی دورہ کے دوران فیری سروس پر بات بھی ہوئی، فیری سروس کے ذرئعے عراق جانے والے زائرین کو بھی سہولت ملے گی۔

فیری سروس کراچی اور گوادر سے شروع کی جائے گی،فیری سروس پر مختلف اداروں کو پلان مرتب کرنے کا ٹاسک دے دیا گیا،فیری سروس پہلے مرحلے میں عراق تک شروع کی جائے گی۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ فیری سروس کو پاکستان سے دیگر ممالک تک چلانے پر بھی روابط جاری ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین