Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

کراچی، سمندری طوفان کے پیش نظر سی ویو پر رکاوٹیں، دفعہ 144 پر عمل شروع

Published

on

طوفان کے سبب سمندر میں طغیانی کے پیش نظر پولیس اور ڈی ایچ اے ویجلنس نے دفعہ 144 پر عملدرآمد شروع کردیا۔

بحیرہ عرب میں موجود سمندری طوفان کے ممکنہ اثرات کے سبب پولیس اور ڈی ایچ اے ویجلنس نے سمندر میں نہانے پر عائد دفعہ 144پر عملدرآمد شروع کردیا۔

آج سی ویو کے راستوں کو رکاوٹیں کھڑی کرکے بند کرنے کے باوجود کچھ شہری انفرادی طور پر اور کچھ اہل خانہ کے ہمراہ پہنچے،جنھیں واپس بھیج دیا گیا۔

ذیلی سڑکوں سے موٹرسائیکلوں کے ذریعے دو دریا پہنچنے والے کئی افراد کو سمندری پشتے سے ہٹایا گیا۔

اس دوران سکیورٹی اہل کاروں نے میگا فون پر اعلانات کے علاوہ سائرن بجا کر شہریوں کو منتشر کیا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین