Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

کراچی، طوفان کے اثرات نمودار، لہریں حفاظتی پشتے عبور کرنے لگیں

Published

on

شہر قائد کے گہرے سمندرمیں طوفان کے اثرات نمودارہوناشروع ہوگئے،سی ویو پراونچی سمندری لہریں حفاظتی پشتے کو عبورکرنے لگیں۔

کراچی کے طویل ساحل سمندرسی ویوپربحیرہ عرب میں بننے والے سمندری طوفان بیپارجوئے کے اثرات نمودارہوناشروع ہوگئے،پیرکی شام سمندری لہروں میں طغیانی جیسی صورتحال پیداہوئی،جس کے دوران سمندر کی اونچی لہریں حفاظتی پشتے کوعبورکرنے لگیں۔

سمندر کا کھارہ پانی اچھل کر ذیلی سڑک تک آگیا،عام حالات میں یہ لہریں حفاظتی پشتے سے کئی گزدورسے واپس پلٹ جاتی ہیں۔

اگلے 18سے24گھنٹوں کے دوران طوفان کے کراچی کے ساحلوں سے مزید قریب ہونے کے سبب سی ویو،ہاکس بے،سینڈزپٹ سمیت دیگرساحلی مقامات پراونچی لہروں کی وجہ سے قرب وجوار کے علاقوں میں پانی داخل ہوسکتا ہے۔

ساجد خان کراچی کے ابھرتے ہوئے نوجوان صحافی ہیں،جو اردو کرانیکل کے لیے ایوی ایشن،اینٹی نارکوٹکس،کوسٹ گارڈز،میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی،محکمہ موسمیات،شہری اداروں، ایف آئی اے،پاسپورٹ اینڈ امگریشن،سندھ وائلڈ لائف،ماہی گیر تنظیموں،شوبز اور فنون لطیفہ کی سرگرمیاں کور کرتے ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین