Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

نوجوان

پروفیسر ڈاکٹر عاطف رضا پنجاب یونیورسٹی کالج آف فارمیسی کے پرنسپل تعینات

Published

on

Prof. Dr. Syed Atif Raza

پروفیسر ڈاکٹر عاطف رضا کو پرنسپل پنجا ب یونیورسٹی کالج آف فارمیسی تعینات کر دیا گیا۔ طلباء اور فیکلٹی ممبران نے نئے پرنسپل پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے استقبال کیا۔فیکلٹی ممبران اور طلباء کی جانب سے بھرپور استقبال پر پروفیسر ڈاکٹر عاطف رضا نے اظہار تشکر کیا انہوں نے اپنے خطاب میں مستقبل کی ترجیحات اور لائحہ عمل بارے طلباء و فیکلٹی ممبران کو آگاہ کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجا ب یونیورسٹی کالج آف فارمیسی میں بطور پرنسپل تعیناتی میرے لئے اعزاز ہے کوشش ہوگی کہ بطور پرنسپل کالج کی ساکھ اور معیار کو برقرار رکھنے میں کردار ادا کرو۔تقریب میں ڈاکٹر عمران طارق،ڈاکٹر زیشان دانش،ڈاکٹر حامد سعید،ڈاکٹر ناصر عباس،ڈاکڑ امجد حسین،ڈاکٹر مصباح سلطانہ،ڈاکٹر فاطمہ رسول،ڈاکٹر صائقہ اشتیاق،ڈاکٹر رخسانہ انور سمیت دیگر فیکلٹی و سٹاف ممبران شریک ہوئے۔پرنسپل ڈاکٹر عاطف رضا نے بہترین کارکردگی پر سوئپر،گارڈ اور لیب اٹینڈنٹ کو تعر یفی اسناد اور انعاما ت سے نوازا گیا۔

Continue Reading
1 Comment

1 Comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین