نوجوان
پی ایچ اے کے زیراہتمام پولو کلب میں ٹینٹ پیگنگ مقابلے، جیتنے والی ٹیموں کے لیے نقد انعامات
پی ایچ اے کے زیر اہتمام پولو کلب جیلانی پارک میں ہونے والی دوروزہ ” پنجاب ٹینٹ پیگنگ چیمپئن شپ” کی اختتامی تقریب منعقد کی گئی۔
ڈی جی پی ایچ اے لاہور محمد طاہروٹو نے پہلی ، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیموں میں انعامات تقسیم کیے ۔ تقریب میں ڈائریکٹر ایڈمن پی ایچ اے سید موسی علی بخاری ، پروجیکٹ ڈائریکٹر جیلانی پارک ، ترجمان پی ایچ اے سمیت دیگر افسران موجود تھے۔
پنجاب ٹینٹ پیگنگ چیمپئن شپ میں 200 سے زائد گھڑ سوار نیزہ باز مرد اور خواتین نے حصہ لیا۔ پنجاب ٹینٹ پیگنگ چیمپئن شپ کا ٹائٹل شاہین ٹینٹ پیگنگ کلب نے اپنے نام کیا۔
پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم کو 4 لاکھ نقد انعام ، دوسری پوزیشن ایس اے گارڈن ٹینٹ پیگنگ کلب کوتین لاکھ کا انعام دیا گیا۔
تیسری پوزیشن ٹیم حیدر کرار ٹینٹ پیگنگ کلب نے حاصل کی جس کو 2 لاکھ کا چیک اور گھڑ سواری کی شیلڈز پیش کیں گئیں۔
اس موقع پر ڈی جی پی ایچ اے نے ” پنجاب ٹینٹ پیگنگ چیمپئن شپ” کے انتظامات کرنے والی پی ایچ اے اور پولو کلب کے ملازمین میں بھی شیلڈز تقسیم کیں ۔ ڈی جی پی ایچ ا ے نے ” پنجاب ٹینٹ پیگنگ چیمپئن شپ” میں حصہ لینے والی ٹیموں اور کھلاڑیوں کو خراج تحسین پیش کیا
-
کھیل11 مہینے ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین4 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
پاکستان4 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز4 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین7 مہینے ago
بلا ٹرکاں والا سے امیر بالاج تک لاہور انڈر ورلڈ مافیا کی دشمنیاں جو سیکڑوں زندگیاں تباہ کرگئیں