Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

نوجوان

پنجاب یونیورسٹی میں داخلے کے لیے اتوار کو انٹری ٹیسٹ ہوں گے

Published

on

پنجاب یونیورسٹی انڈرگرایجویٹ پروگرامز میں داخلوں کے لئے انٹری ٹیسٹ کل (اتوار) ہو گا۔ تمام تعلیمی پروگرامز کے لئے 7 مختلف امتحان لئے جائیں گے۔پنجاب یونیورسٹی میں انڈرگریجوایٹ داخلوں کے لئے انٹری ٹیسٹ لازمی ہے جس کیلئے 41 ہزار سے زائد طلباؤ طالبات نے رجسٹریشن کروائی۔

ترجمان کے مطابق طلباو طالبات کی سہولت کے لئے ملک کے اہم شہروں بشمول کراچی، کوئٹہ، پشاور، گلگت، سکردو، ڈیرہ اسماعیل خان، لاہور وغیرہ میں پنجاب یونیورسٹی انڈرگرایجویٹ انٹری ٹیسٹ منعقد ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی میں داخلوں کے لئے 25 فیصد نمبر تحریری داخلہ امتحان کے لئے مختص ہیں۔ پری انجینئرنگ کے شعبہ میں PU-E، پری میڈیکل کے شعبہ میں PU-M کا انٹری ٹیسٹ ہو گا۔

اسی طرح آرٹس، ہیومینٹیز و سوشل سائنسز کے شعبے میں PU-AHS، فزکس اور آئی سی ایس کے شعبوں کے لئےPU-CSP کا انٹری ٹیسٹ ہو گا۔شماریات اور آئی س ایس کے شعبوں کیلئے PU-CSS کا انٹری ٹیسٹ ہو گا۔ جنرل سائنس کے شعبے میں PU-GS اور کامرس کے شعبے کیلئے PU-COM کا انٹری ٹیسٹ ہو گا۔

حماد سعید 14 برس سے شعبہ صحافت سے منسلک ہیں، مختلف اخبارات اور ٹی وی چینلز کے ساتھ کام کیا، اب اردو کرانیکل کے لاہور میں نمائندہ خصوصی ہیں، کرائم، کورٹس اور سیاسی امور کے علاوہ ایل ڈی اے، پی ایچ اے، واسا، کسٹمز، ایل ڈبلیو ایم سی کے محکموں کی رپورٹنگ کرتے ہیں۔

Continue Reading
1 Comment

1 Comment

  1. HenrySaubs

    جولائی 11, 2024 at 6:52 صبح

    medication from mexico pharmacy: cmq pharma mexican pharmacy – medication from mexico pharmacy

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین