نوجوان

پی ایچ اے کے زیراہتمام پولو کلب میں ٹینٹ پیگنگ مقابلے، جیتنے والی ٹیموں کے لیے نقد انعامات

Published

on

پی ایچ اے کے زیر اہتمام  پولو کلب جیلانی پارک میں  ہونے والی  دوروزہ ” پنجاب ٹینٹ پیگنگ چیمپئن شپ”   کی اختتامی تقریب منعقد کی گئی۔

ڈی جی پی ایچ اے  لاہور محمد طاہروٹو نے  پہلی ، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیموں میں انعامات تقسیم کیے ۔ تقریب میں ڈائریکٹر ایڈمن پی ایچ اے  سید موسی علی بخاری ، پروجیکٹ  ڈائریکٹر جیلانی پارک ، ترجمان پی ایچ اے سمیت دیگر افسران موجود تھے۔

پنجاب ٹینٹ پیگنگ چیمپئن شپ میں 200 سے زائد گھڑ سوار  نیزہ باز مرد اور خواتین نے حصہ لیا۔ پنجاب ٹینٹ پیگنگ چیمپئن شپ کا  ٹائٹل شاہین ٹینٹ پیگنگ کلب نے اپنے نام کیا۔

پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم کو 4 لاکھ نقد انعام ، دوسری پوزیشن  ایس اے گارڈن   ٹینٹ پیگنگ کلب کوتین لاکھ کا انعام دیا گیا۔

تیسری پوزیشن ٹیم حیدر کرار ٹینٹ پیگنگ کلب نے حاصل کی جس کو 2 لاکھ کا چیک اور گھڑ سواری کی شیلڈز پیش  کیں گئیں۔

اس موقع پر ڈی جی پی ایچ اے نے  ” پنجاب ٹینٹ پیگنگ چیمپئن شپ”    کے انتظامات کرنے والی پی ایچ اے اور پولو کلب کے ملازمین میں بھی شیلڈز تقسیم کیں ۔ ڈی جی پی ایچ ا ے نے ” پنجاب ٹینٹ پیگنگ چیمپئن شپ” میں حصہ لینے والی ٹیموں اور کھلاڑیوں  کو خراج تحسین پیش کیا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version