Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

بزنس

بھارت نے گلوبل ریٹنگ ایجنسی موڈیز کے پیرا میٹرز پر سوال اٹھا دیئے

Published

on

Global credit rating agency Moody's has upgraded Pakistan's rating

بھارت نے کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی موڈیز کی انویسٹر سروسز ریٹنگ پیرامیٹرز پر سوال اٹھا دیئے، بھارت گلوبل ریٹنگ ایجنسی سے اپ گریڈیشن چاہتا ہے۔

موڈیز بھارت کو مستحکم آؤٹ لک کے ساتھ انویسٹمنٹ کے کم ترین درجے پرBaa3 گریڈ کرتا ہے، ایس اینڈ پی اور فچ بھی بھارت کو اسی درجے میں رکھتے ہیں۔

گلوبل ریٹنگ ایجنسیز معاشی شرح ترقی، مہنگائی، حکومتی قرضہ اور مختصر مدتی بیرونی قرضہ جیسے عوامل کو اپنے پیرامیٹرز میں شامل رکھتی ہیں۔

موڈیز کے ساتھ بھارتی وزارت خزانہ کی میٹنگ کے بعد ایک بھارتی عہدیدار نے روئٹرز کو بتایا کہ ہم نے ان سے سوال کیا ہے، انڈونیشیا کیسے بھارت سے ریٹنگ میں بہتر ہے۔

موڈیز نے انڈونیشیا کو Baa2 ریٹنگ دے رکھی ہے۔

اس سال بھارت نے تینوں گلوبل ریٹنگ ایجنسیز سے میٹنگز کر کے اپ گریڈیشن کی بات کی،بھارت کا موقف ہے کہ اس معاشی حالات کووڈ کے خاتمے کے بعد سے بہت بہتر ہوئے ہیں۔

بھارت کی معاشی ترقی کی رفتار 31 مارچ کو ختم ہونے والے مالی سال میں 7.2 فیصد رہی جو بڑی معیشتوں میں تیز ترین ہے،بھارت اپنا مالی خسارہ 5.9 فیصد کم کرنا چاہتا ہے۔

ایشیا کی معاشی ترقی موجودہ مالی سال میں 6 فیصد سے 6.8 فیصد کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔

بھارتی وزارت خزانہ اور موڈیز نے باضابطہ موقف دینے سے گریز کیا ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین