پاکستان
پشاور سے کراچی کینٹ پہنچنے والی ٹرین سے 5 کلو وزنی بم برآمد، ناکارہ بنا دیا گیا
پشاور سے کراچی کینٹ اسٹیشن پہنچنے والی ٹرین سے پانچ کلو وزنی بم برآمد ہوا ہے، جسے بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ناکارہ بنا دیا۔
ریلوے پولیس کے مطابق اسٹیشن پر عوامی ایکسپریس کی سیٹ کے نیچے رکھے ایک بیگ میں بم برآمد ہوا۔
ریلوے پولیس نے بتایا کہ مشکوک بیگ میں بیٹری نما چیز تھی جس میں تاریں لگی ہوئی تھیں۔
بعد ازاں، بم ڈسپوزل اسکواڈ نے اس بات کی تصدیق کی کہ بیگ سے برآمد ہونے والی بیٹری نما چیز بم ہے۔
بیگ سے بم برآمد ہونے کے بعد رینجرز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔
اس کے بعد بم ڈسپوزل اسکواڈ (بی ڈی ایس) کے اہلکاروں نے حفاظتی لباس اور روبوٹ کی مدد سے بم کو ڈیفیوز کیا۔
بی ڈی ایس کی رپورٹ کے مطابق بم عوامی ایکسپریس میں بوگی نمبر پانچ کی سیٹ نمبر 71 کے نیچے لال اور کالے رنگ کے بیگ میں موجود تھا، جس پر ’کیمل ماؤنٹین‘ لکھا ہوا تھا۔
بی ڈی ایس کی رپورٹ کے مطابق میں بم کا وزن چار سے پانچ کلو تھا، بیگ میں ڈھائی کلو دھماکہ خیز مواد، مکینیکل ٹائمر، 12 وولٹ کی خشک بیٹری، الیکٹرک ڈیٹونیٹر، مورٹر کنٹینر (چھروں اور کیلوں سے بھری بوتل) موجود تھا۔
بی ڈی ایس نے رپورٹ میں بتایا کہ تمام سامان کو حفاظت کے ساتھ کارٹن میں رکھ کر کینٹ اسٹیشن پولیس کے ایس ایچ او کے حوالے کردیا گیا۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان8 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال