Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

آڈیو لیکس کیس کی سماعت کا 5 صفحات پر مشتمل تحریری آرڈر جاری کردیا گیا

Published

on

To increase the number of judges in the Supreme Court, the government member of the assembly has prepared a draft law

سپریم کورٹ نے بشریٰ بی بی اور نجم الثاقب کی مبینہ آڈیوز کیس میں 19 اگست کی گزشتہ سماعت کا 5 صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کردیا،عدالت کا حکم نامہ میں کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے آرڈرز کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی تھی ،19 مئی 2023 کو وفاقی حکومت نے انکوائری کمیشن قائم کیا،انکوائری کمیشن پر سپریم کورٹ نے حکم امتناع جاری کیا جس کی آج تک سماعت نہ ہوسکی،ہائی کورٹ اس بات کی پابند تھی کہ پہلے ان الزامات کا جائزہ لیتی،،تاحکم ثانی اسلام آباد ہائیکورٹ کو کارروائی سے روکا جاتا ہے۔

عدالتی آرڈر میں کہا گیا کہ وفاقی حکومت نے اپنی اپیل میں مؤقف اختیار کیا کہ ہائی کورٹ نے ازخود نوٹس دائرہ اختیار استعمال کیا،بشریٰ بی بی نے ہائی کورٹ میں دائر کی گئی رٹ میں کہا کہ آڈیو من گھڑت ہے،ہائی کورٹ اس بات کی پابند تھی کہ پہلے ان الزامات کا جائزہ لیتی۔

عدالت نے کہا کہ تاحکم ثانی اسلام آباد ہائیکورٹ کو کارروائی سے روکا جاتا ہے۔عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کر دیا اور کہا کہ فریقین چاہیں تو اضافی دستاویزات جمع کرا سکتے ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین