دنیا
مصر میں طالبات کے نقاب اوڑھنے پر پابندی عائد کردی گئی
مصرکی حکومت نے اگلے تعلیمی سال کے آغاز 30 ستمبر سے اسکولوں میں نقاب پہننے پر پابندی کا اعلان کیا ہے۔
وزیر تعلیم رضا حجازی نے کہا کہ طالب علموں کو اب بھی یہ انتخاب کرنے کا حق حاصل ہوگا کہ وہ سر پر اسکارف پہنیں یا نہیں، لیکن اصرار کیا کہ اس سے ان کے چہرے کو نہیں ڈھانپنا چاہیے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ بچے کے سرپرست کو ان کی پسند سے آگاہ ہونا چاہیے، سر پر اسکارف کسی بیرونی دباؤ کے بغیر ہونا چاہئے۔
انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ عربی زبان، مذہبی تعلیم، اور سماجی اور نفسیاتی تعلیم کے اساتذہ کا کردار طلباء کو نفسیاتی طور پر تیار کرنا ہو گا کہ وہ طلباء کی نفسیاتی حالت کو مدنظر رکھتے ہوئے وزارت کے فیصلے کو پوری مہربانی اور نرمی کے ساتھ نافذ کریں۔
مصر میں کئی سالوں سے اسکولوں میں نقاب پہننے پر بحث جاری ہے۔یہ لباس مسلم خواتین صدیوں سے پوری دنیا میں پہنتی رہی ہیں۔
مصر میں کچھ لوگ اسے اخوان المسلمون کے ساتھ جوڑتے ہیں، اخوان المسلمون کو 2013 سے دہشت گرد تنظیم کے طور پر کالعدم قرار دیا گیا تھا، اسی سال ایک فوجی بغاوت میں اخوان کی حمایت یافتہ منتخب حکومت کا تختہ الٹ دیا گیا تھا۔
انسانی حقوق کے گروپ کا کہنا ہے کہ مصرکا آئین مذہبی آزادیوں کا تحفظ کرتا ہے اور نقاب پر پابندی شہری آزادیوں کی خلاف ورزی ہے۔
مصر بھر میں متعدد سرکاری اور نجی ادارے پہلے ہی نقاب پہننے پر پابندی عائد کر چکے ہیں۔
قاہرہ یونیورسٹی نے 2015 سے تدریسی عملے کے چہرے کے نقاب پہننے پر پابندی عائد کر رکھی ہے، اس اصول کو مصر کی ایک عدالت نے 2020 میں برقرار رکھا تھا۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین9 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
دنیا2 سال ago
آسٹریلیا:95 سالہ خاتون پر ٹیزر گن کا استعمال، کھوپڑی کی ہڈی ٹوٹ گئی، عوام میں اشتعال
-
پاکستان8 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز2 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
تازہ ترین10 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور