Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

پشین دھماکہِ موٹرسائیکل کے اندر بم نصب کیا گیا تھا، وزیر داخلہ بلوچستان

Published

on

نگران وزیر داخلہ بلوچستان  میر زبیر جمالی نے کہا ہے کہ پشین میں انتخابی دفتر کے باہر دھماکہ موٹرسائیکل میں نصب بم کی وجہ سے ہوا۔

میر زبیر جمالی کا کہنا ہے کہ پشین دھاکا  انتہائی افسوسناک ہے، جتنی مذمت کی جائے کم ہے،12 افراد  کی شہادت اور 30 زخمیوں کی اطلاعات  ہے،معلومات مل رہی ہیں کہ یہ بم موٹرسائیکل پر نصب تھا۔

میر زبیر جمالی نے کہا کہ بزدلانہ کارروائیوں سے دہشت گردی کیخلاف عزم متزلزل نہیں ہوگا،دشمن  پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنے کے درپے ہے،اتحاد اور اتفاق سےدشمن کی سازش کو ناکام بنائیں گے۔

نگران وزیر داخلہ میر  زبیر جمالی نے کہا کہ اس طرح کے حملے سے انتخابی عمل متاثر نہیں ہو ں گے،65 ہزار 521 سکیورٹی اہلکار تعینات کیے گئے ہیں،جو آج شام کو پوزیشنیں سنبھال لیں گے،5 ہزار 28 میں سے 1700پولنگ اسٹیشن  حساس ہیں۔

 نگران وزیر داخلہ بلوچستان نے کہا کہ ان واقعات سے ٹرن آوٹ کم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین