پاکستان
بلوچستان کا اگلے مالی سال کے لیے 850 ارب روپے کا بجٹ پیش کردیا گیا
بلوچستان کا آئندہ مالی سال 25-2024 کے لیے 850 ارب روپے کا بجٹ پیش کردیا گیا، بجٹ وزیر خزانہ بلوچستان میر شعیب نوشیروانی نے ایوان میں پیش کیا،اجلاس کی صدارت اسپکر بلوچستان اسمبلی کپٹن ریٹائر عبد الخالق اچکزئی نے کی، بلوچستان اسمبلی میں سیکورٹی کی سخت انتظامات کیے گئے۔
وزیر خزانہ شعیب نوشروانی نے کہا کہ وفاقی حکومت کے طرز پر گریڈ ایک سے 16کے ملازمین کی تنخواہوں میں 25فیصد اضافہ کیا جارہا ہے، گریڈ 17 کے ملازمین کی تنخواہوں میں 20فیصد ، سابق ملازمین کی پنشن میں 15فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔
بجٹ میں جنرل پبلک سروس کے لئے 138 ارب 40 کروڑ مختص کئے گئے ہیں۔ امن و امان کیلئے 93 ارب 12 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں، اکنامک افیئرز کے محکموں کیلئے 79 ارب 36 کروڑ روپے مختص گئے ہیں، تحفظ ماحولیات کیلئے 90 کروڑ مختص کئے گئے ہیں۔
ہاؤسنگ و کمیونٹی سہولیات کیلئے 49 ارب 92 کروڑ روپے مختص کئے گئے،صحت کیلئے 57 ارب 12 کروڑ روپے مختص کئے گئے،تفریح و سیاحت، ثقافت و مذہبی امور کیلئے 6 ارب روپے کی رقم رکھی گئی ہے۔
تعلیم کے شعبے کیلئے 126 ارب 26 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں،سماجی تحفظ کے شعبے کیلئے 13 ارب 35 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں، قرضوں کی ادائیگی کیلئے 8 ارب 65 کروڑ مختص کیئے گئے ہیں،پنشن اور دیگر مدات کیلئے 13 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔
صوبائی وسائل سے ترقیاتی بجٹ کیلئے 219 ارب روپے مختص کئے گئے، غیر ملکی ترقیاتی منصوبوں کا تخمینہ 28 ارب 28 کروڑ روپے ہے ،وفاقی ترقیاتی منصوبوں کا تخمینہ 73 ارب 28 کروڑ روپے ہے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین7 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی