پاکستان
پیپلز پارٹی کے قادر مندوخیل کے خلاف انتخابی عمل میں مداخلت کا مقدمہ درج
![](https://urduchronicle.com/wp-content/uploads/2024/02/qadir-mandokhel.jpg)
پیپلز پارٹی کے امیدوار قادرخان مندوخیل کے خلاف عام انتخابات کے دوران توڑ پھوڑ اور بیلٹ باکس کو توڑنے اورسرکاری عمل میں مداخلت کرنے کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
مقدمہ پرزائیڈنگ آفیسر پرائمری ٹیچر حافظ کلیم اللہ کی مدعیت میں مدینہ کالونی تھانے میں درج کیا گیا ہے۔ پولنگ کے روز قادر مندوخیل نے ایک پولنگ سٹیشن میں گھس کرتوڑ پھوڑ کی تھی۔
ایف آئی آر میں مدعی کی جانب سے کہا گیا کہ پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد میں اور دیگر اسٹاف ووٹوں کی گنتی کر رہے تھے،سوا 3 بجے مشتعل ہجوم شور شرابہ کرتے ہوئے میرے کمرے میں داخل ہوئے،مشتعل افراد نے پولنگ میٹریل اور بیلٹ پیپر کے ڈبے پھیکنا شروع کر دیے،پولنگ بوتھ کو لاتے مار کر زمین پر گرا دیا۔
مدعی کا موقف ہے کہ اسے سوشل میڈیا اور لوگوں سے پتہ چلا مشتعل ہجوم کی سربراہی نامزد امیدوار کر رہے تھے،ہجوم این اے 242 کے نامزد امیدوار قادر مدوخیل لے کر آئے تھے،قادر مدوخیل کے ساتھ 20 سے 25 نامعلوم افراد تھے،ووٹوں کی گنتی مکمل کرکے مشورے کے بعد رپورٹ درج کروانے آیا ہوں،قادر مدوخیل نے ساتھیوں کے ہمراہ سرکاری کام میں مداخلت کی دھمکیاں دیں،قادر مدوخیل اور انکے ساتھیوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین9 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
دنیا2 سال ago
آسٹریلیا:95 سالہ خاتون پر ٹیزر گن کا استعمال، کھوپڑی کی ہڈی ٹوٹ گئی، عوام میں اشتعال
-
پاکستان9 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز2 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
تازہ ترین10 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور