پاکستان
ملک کی پہلی ڈیجیٹل مردم شماری پر یادگاری ٹکٹ جاری کردیا گیا
پاکستان کی ساتویں مردم شماری اور پہلی بار ڈیجیٹل مردم شماری کے موقع پر پاک پوسٹ نے یادگاری ٹکٹ جاری کردیا۔
پاکستان پوسٹ کے حکام کہنا ہے کہ ٹکٹ کے اجرا کی منظوری 29 مئی کو دی گئی، اب اس کا اجراء کیا جارہا ہے۔
ڈیجیٹل مردم شماری میں صرف گھرانوں کا ڈیٹا اکٹھا نہیں کیا بلکہ جیو ٹیگ کا پروسیس بھی کیا گیا،
پوسٹ آفس کو بھی جیو ٹیگ کردیا گیا ہے، ان کے لیےکوئی بھی ایم او یو یا سروس کے اندر ڈیویلپمنٹ آنے کے لیے جیو ٹیگ مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔
ڈیجیٹل مردم شماری کے دوران جیوٹیگنگ سے بزنس میں بھی مدد ملے گی۔