ٹاپ سٹوریز
عمران خان کو جیل میں حاصل سہولیات کا عام شہری تصور نہیں کرسکتا، نگران وزیر داخلہ
نگراں وزیرِ داخلہ سرفراز احمد بگٹی نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو جیل میں دی جانے والی سہولتوں کا عام شہری تصور نہیں کر سکتا۔
ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی سائفر کیس میں 28 نومبر کو پیشی کے حوالے سے عدالت کے حکم کو من و عن تسلیم کریں گے۔
سرفراز بگٹی نے کہا کہ عدالتی اصلاحات کی بہت ضرورت ہے، عدلیہ کے مسائل ہیں جن کا سب کو پتہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں نواز شریف پر جو کیسز بنے وہ زیادہ تر بے بنیاد تھے، تاریخ میں یہ پہلی مرتبہ ہو گا کہ بیٹے سے تنخواہ لینے کے جرم میں کوئی نا اہل ہوا ہے۔
سرفراز بگٹی نے کہا کہ نگراں حکومت کی جانب سے مسلم لیگ ن کو کوئی فیور نہیں دیا جا رہا، نگراں حکومت کے لیے نواز شریف اور بلاول بھٹو ایک جیسے اور قابلِ احترام ہیں۔
انہوں نے کہا کہ انتخابات سے متعلق وزارتِ داخلہ نے الیکشن کمیشن کو ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے۔
نگراں وزیرِ داخلہ سرفراز بگٹی نے کہا کہ تاحال تقریباً 3 لاکھ غیر قانونی تارکین وطن واپس لوٹ چکے ہیں، یہ عمل ایک ماہ میں مکمل ہو جائے گا، واپس لوٹنے والوں میں 99 فیصد سے زیادہ تعداد افغان تارکینِ وطن کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں افسوس ناک واقعات میں ’را‘ کا کردار رہتا ہے، اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ پاکستان کی فالٹ لائنز میں ملک مخالف ایجنسیاں ہمیشہ اضافہ کرنے کی کوشش کرتی ہیں۔
نگراں وزیرِ داخلہ نے کہا کہ گلگت بلتستان، جڑانوالہ اور دیگر جگہوں پر سازش کے تانے بانے کہیں اور جا کر ملتے ہیں، ہم بدقسمت لوگ ہیں کہ ہم اس بہکاوے میں آ جاتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ لاپتہ افراد کے معاملے پر عدالت کا نگراں وزیرِ اعظم کو بلانا مناسب عمل نہیں، پاکستان میں لاپتہ افراد کی تعداد خطے میں سب سے کم ہے، لاپتہ افراد کا معاملہ ملک کے خلاف پروپیگنڈے کا ہتھکنڈا بن چکا ہے۔
نگراں وزیرِ داخلہ نے یہ بھی کہا کہ جتنے لاپتہ افراد کی لسٹ دی جاتی رہی ہیں ان میں سے 78 فیصد کیسز حل ہو چکے ہیں، اختر مینگل کی لاپتہ افراد سے متعلق لسٹ درست نہیں۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین7 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی