Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

تحریک انصاف کے رہنما رؤف حسن پر ایف آئی آر کی کاپی سامنے آگئی

Published

on

Disclosure of Rauf Hassan's contacts with foreign journalists involved in anti-Pakistan propaganda

پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن اور گرفتار دیگر پی ٹی آئی کارکنان پر درج ایف آئی اے مقدمے کی کاپی منظر عام پر آ گئی، پی ٹی آئی کی لیڈرشپ اور میڈیا سیل کے 12 ممبران مقدمے میں نامزد ہیں۔

متن مقدمہ کے مطابق دوران تفتیش ملزم احمد وقاص نے مقدمہ نمبر 654/24 میں انکشاف کیا کہ ملزمان روزانہ کی بنیاد پر اندرونی اور بیرونی طاقتوں کے ساتھ مل کر ملک کو نقصان پہنچا رہے ہیں، ملزمان کی طرف سے روزانہ ریاست مخالف بیانیہ بنایا جارہا ہے، ملزمان میں وقاص احمد، رؤف حسن، آفاق احمد علوی، حمید اللہ، ذیشان فاروق شامل ہیں، ان کے ساتھ ملزمان میں سید اسامہ، محمد رضوان،محمد رفیق،سید حمزہ بھی شامل کیے گئے۔

ایف آئی ار کے مطابق ملزمان میں خاتون کارکنان فرحت خالد، اقرا الیاس اور دیگر نامعلوم افراد شامل ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد پولیس نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکرٹریٹ پر چھاپہ مار کر سیکریٹری اطلاعات رؤف حسن کو گرفتار کر لیا تھا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین