Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

نوجوان

ایسا ملک جس کے نوجوان شادی ہی نہیں کرنا چاہتے

Published

on

یہ کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں ہے کہ جنوبی کوریا کے نوجوان تیزی سے شادی سے کنارہ کش ہو رہے ہیں، ملک کی تیزی سے گرتی شرح پیدائش اس کا واضح ثبوت ہے۔

لیکن ایک نئی حکومتی رپورٹ اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ پچھلی دہائی کے دوران اس رجحان میں کس قدر تیزی آئی ہے، جو کہ آنے والے برسوں میں عمر رسیدہ قوم کے لیے پریشانی کی علامت ہے۔

یہ رپورٹ، جو ہر دو سال میں 19 سے 34 سال کی عمر کے شہریوں کا سروے کرتی ہے، پیر کو سرکاری ادارہ شماریات کی طرف جاری کی گئی۔

پچھلے سال سروے میں صرف 36.4 فیصد نے کہا تھا کہ وہ شادی کے بارے میں مثبت تاثر رکھتے ہیں – جو 2012 میں 56.5 فیصد سے کم ہے۔

یہ زوال نوجوان جنوبی کوریائی باشندوں پر بڑھتے ہوئے دباؤ کی عکاسی کرتا ہے، جس میں اقتصادی خدشات جیسے ناقابل برداشت رہائش اور زندگی کے بڑھتے ہوئے اخراجات شامل ہیں۔

رپورٹ میں نوجوانوں کی شادی نہ کرنے کی عام وجوہات میں شادی کے لیے کافی رقم کا نہ ہونا، اور یہ محسوس کرنا کہ شادی ضروری نہیں ہے۔

اور شادی کے بارے میں مثبت سوچ رکھنے والوں میں زیادہ تعداد مردوں کی ہے،صرف 28% خواتین نے شادی کے متعلق مثبت جواب دیا۔

اس کی مختلف وجوہات ہو سکتی ہیں۔ متعدد جنوبی کوریائی خواتین نے 2019 میں سی این این کو بتایا کہ جب ڈیٹنگ کی بات آتی ہے تو انہیں اپنی حفاظت کے متعلق خدشات لاحق ہوتے ہیں، جو جنسی جرائم، صنفی امتیاز کے بارے میں ہائی پروفائل خبروں کی وجہ سے بڑھ جاتے ہیں۔

اس کا مطلب ہے کہ بہت سی پڑھی لکھی خواتین مستقل ملازمتوں کے ساتھ شادی اور ماں بننے کے ارادوں کو ملتوی کر رہی ہیں۔ یہاں تک کہ ایک لفظ ہے، “بیہون،” جو ان خواتین کے لیے اشارہ کرتا ہے جو شادی کو ترک کرنے کا انتخاب کرتی ہیں۔

شماریات  کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بچے کی پیدائش کے بارے میں رویہ بھی اسی طرح مسترد کر دینے والا ہے۔ پچھلے سال کیے گئے سروے میں سے آدھے سے زیادہ نے کہا کہ شادی کے بعد بھی انہوں نے بچہ پیدا کرنے کی ضرورت محسوس نہیں کی – یہ شرح 2018 سے مسلسل بڑھ رہی ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین