Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

Uncategorized

عمان سول ایوی ایشن کا وفد 4 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گیا، ہوائی اڈوں کے حفاظتی انتظامات کا جائزہ لے گا

Published

on

سلطنت عمان  کے سول ایوی ایشن سیکورٹی وفد 4روزہ دورے پرپاکستان پہنچ گیا۔

ترجمان سول ایوی ایشن کے مطابق لاہورکے علامہ اقبال ائیرپورٹ پرسیکورٹی ڈائریکٹوریٹ کے افسران اورائیرپورٹ مینیجر نے عمانی وفد کا استقبال کیا۔

عمانی سول ایوی ایشن سیکیورٹی کا وفد 4 روزہ دورے پر پاکستان آیا ہے، ایوب ہلال الفرائی کی قیادت میں وفد کو لاہور ائرپورٹ پر مسافروں اور سامان سے متعلق حفاظتی اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔

عمانی وفد لاہور ایرپورٹ کے بعد اسلام آباد ائرپورٹ کا دورہ کرے گا، وفد کو ہوائی اڈے،ہوائی جہازوں اورکارگو سے متعلق سیکیورٹی اقدامات بارے بتایا گیا۔

دورے کا مقصد دونوں ہوائی اڈوں پر سلطنت عمان کے لیے براہ راست پروازوں کو فراہم کی جانے والی سیکیورٹی کا جائزہ لینا ہے۔

عمانی وفد لاہورائرپورٹ میں ائرلائینز،اے ایس ایف،گراؤنڈ ہینڈلرزاورکیٹرنگ سیکیورٹی اقدامات کا معائنہ کررہے ہیں، یہ دورے اکاو کے وضع کردہ بین الاقوامی ایوی ایشن تعاون کے معیار کے مطابق ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین