Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

جنسی جرائم، پتنگ بازی، تجاوزات، بجلی چوری کے مقدمات کے لیے سپیشل کورٹس کا مسودہ قانون تیار

Published

on

Transfers in the Subordinate Judiciary of Punjab, judges hearing the May 9 cases in Lahore and Rawalpindi have been changed.

پنجاب بھر میں سپیشل کورٹس کے قیام کے لیے مسودہ قانون تیار کر لیا گیا،لاہور ہائی کورٹ سے رہنمائی لی جائے گی۔

زیادتی، بچوں سے بدفعلی، پتنگ بازی، تجاوزات، بجلی چوری کے خلاف سپیشل عدالتیں بنائی جائیں گی،سپیشل عدالتوں کے قیام سے تیز تر انصاف کی فراہمی ممکن ہوگی،سپیشل عدالتوں کے قیام سے متعلق ڈرافٹ تیار کر لیے گئے ہیں۔

سیکرٹری قانون پنجاب آصف بلال لودھی نے بتایا کہ سپیشل عدالتوں کے قیام سے تیز تر انصاف کی فراہمی ممکن ہوگی،سپیشل عدالتوں کے قیام سے شہریوں کو ریلیف فراہم کیا جائے گا۔

سیکرٹری قانون پنجاب نے کہا کہ پنجاب حکومت شہریوں کے مسائل کے خاتمے کیلئے بہترین قانون سازی کررہی ہے۔ پنجاب کی صوبائی کابینہ کے پانچویں اجلاس میں ڈرافٹ کی منظوری دی گئی

صوبائی کابینہ کی منظوری کے بعد محکمہ قانون پنجاب نے سپیشل عدالتوں کے قیام سے متعلق قوانین ڈرافٹ کیے ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین