Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

شوبز

تھیٹر فیسٹیول میں ملکی سیاسی حالات پر ڈرامہ پیش کیا گیا

Published

on

آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں جاری پاکستان تھیٹر فیسٹیول کے 20ویں روز بازیلہ مصطفی کا تھیٹر پلے ”Nocturnal“ پیش کیاگیا

آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں جاری پاکستان تھیٹر فیسٹیول کے 20ویں روز تھیٹر پلے ”Nocturnal“ اردو اور انگلش زبان پیش کیاگیا، تھیٹر کی رائٹر و ڈائریکٹر بازیلہ مصطفی تھیں، ڈرامہ کی کاسٹ میں علی شیر، اشمل لالوانی، رام گوند،Yogeshwar، Karreraاور فیضان یونس شامل تھے ، نوکٹرنال (Nocturnal) تھیٹر کی کہانی میں ملکی حالات حاضرہ کی ترجمانی کی گئی ، سیاسی جماعتیں، میڈیا اور حکمران کس طرح عوام کا استحصال کر رہے ہیں تھیٹر میں ان سب کے کردار کو طنز و مزاح کے ذریعے دکھایا گیا، موومنٹ تھیٹر کے ذریعے فن کاروں نے مختلف حالات و واقعات کو زبردست طریقے کے ساتھ پیش کیا۔ شائقین کی بڑی تعداد نے فنکاروں کی جاندار پرفارمنس کو خوب سراہا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین