شوبز

نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس میں 20 اکتوبر سے فلمی میلہ سجے گا

Published

on

نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس کراچی (ناپا)میں شارٹ اورفیچرفلمز کا میلہ 20اکتوبرسے سجےگا،3روزہ فلم فیسٹیول میں 28 ملکی وغیرملکی فلمیں پیش کی جائینگی۔

ناپا کے سی ای او جیند زبیری کا پریس کانفرنس کے دوران کہنا تھا کہ نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس گندھارانڈیپنڈنگ فلم کے اشتراک سے فلم فیسٹیول کا انعقاد کررہاہے،جو 20اکتوبر سے22اکتوبرتک جاری رہےگا،جس میں مختلف ممالک کی 28 فلمیں انگریزی زبان کی سب ٹائٹلنگ کے ساتھ پیش کی جائینگی۔

جنید زبیری نے کہا کہ اس فلم فیسٹیول کے ذریعے دنیا میں فلم کے معیاری کام کودیکھنے کا موقع ملے گاکیونکہ ان فلموں کی اسکریننگ ہوچکی ہےاورانھیں بڑی پذیرائی ملی ہے،ان فلموں میں پاکستان کی مختصر دورانیے کی فلمیں بھی شامل ہیں۔

جنید زبیری کے مطابق سن 1977 میں ہدایتکارنذرالسلام کی زیرہدایت بننے والی مشہور پاکستانی فیچرفلم آئینہ بھی دکھائی جائیگی جبکہ ایک سال قبل ریلیز ہونے والی فلم مداری جس میں ناپا کے گریجویٹس نے کردارنگاری کی ہے،اس کی اسکریننگ بھی فلم فیسٹیول کا حصہ ہے۔

میوزیکل ڈاکومینٹری فلم ساونڈ آف صوفی کے علاوہ محکمہ ثقافت سندھ کی پروڈکشن فلم مائی بختاوربھی فلمی میلے میں دکھائی جائیگی۔

ماضی کی معروف اداکارہ ممتاز کے ساتھ ایک خصوصی نشست رکھی گئی ہے جبکہ معروف اداکارہ بیو ظفر کے ساتھ بھی ایک پینل ڈسکشن جبکہ کے صاحبزادے ایمری احمد مرزا کی فلم 12آورز کی اسکریننگ بھی ہوگی،اس فلمی میلے کا اختتام قوالی پرہوگا۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version