Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

سنی اتحاد کونسل کی ریزرو نشستوں کے معاملے پر سپریم کورٹ کا فل کورٹ بینچ تشکیل

Published

on

سپریم کورٹ نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کے معاملے پر تمام دستیاب 13 ججز پر مشتمل فل کورٹ بینچ تشکیل دے دیا۔

بینچ کے سربراہ چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق جسٹس مسرت ہلالی دل کی تکلیف کے باعث بینچ میں شامل نہیں۔

عدالت نے کیس کی سماعت 3 جون کو مقرر کر دی۔ واضح رہے کہ جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ معطل کر دیا تھا۔

جس کے بعد پریکٹس اینڈ پروسیجر قانون کے تحت آئینی نکتے کی تشریح اور بڑے بینچ کی تشکیل کے لیے معاملہ ججز کمیٹی کو بھجوایا گیا تھا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین