Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

ایک جج سانپ بن کر میرے کیسز پر بیٹھا تھا،وہ چلا گیا میں سرخرو ہوا، نواز شریف

Published

on

مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ میں بے قصور تھا مجھے جان بوجھ کر سزا دی گئی، ایک جج میرے کیسز پر سانپ بن کر بیٹھا تھا، وہ چلا گیا ، نواز شریف آپ کے سامنے ہے، اسے 8 ماہ بعد چیف جسٹس بننا تھا، کیوں چلا گیا، دال میں کچھ کالا تھا۔

سابق وزیراعظم نے این اے 130 لاہور میں انتخابی ریلی اور انتخابی دفتر کے افتتاح  کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے  کارکنوں کے نعروں اور جوش پر کہا کہ کوئی بتائے اس محبت ، خلوص کا میں کیسے جواب دوں، کبھی سوچتا ہوں کہ آپ مجھ سے اتنی محبت کیوں کرتے ہیں، نواز شریف

یہ ایک ایسا رشتہ ہے جس پر مجھے فخر اور ناز ہے، میں نے لوگوں کی خدمت کی جس کے صلے میں آج مجھے یہ محبت مل رہی ہے، نواز شریف

اس طرح کا پیار میں نے کبھی نہیں دیکھا، دل سے کہہ رہا ہوں میرا دل چاہتا ہے آپ پر قربان ہوجاؤں، دل چاہتا ہے آپ کیلئے وہ کچھ کروں جس کی توقع آپ مجھ سے کرتے ہیں،

نواز شریف نے اپنے مقدمات اور جلاوطنی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ میں بے قصور ثابت ہوا، سرخرو ہوا اور سزا دینے والے ایک ایک ہوکر چلے گئے، وہ جج بھی رخصت ہوگیا جو چند ماہ بعد چیف جسٹس بننے والا تھا، 8 ماہ بعد چیف جسٹس بننا تھا، کیوں چلا گیا، دال میں کچھ کالا تھا، آج میں سرخرو ہوں، آپ جانتے ہیں میں بے قصور تھا، جان بوجھ کر مجھے سزا دی گئی، میرے کیسز پر مانیٹر بن کے بیٹھا ہوا تھا، میرے کیسز پر سانپ بن کر بیٹھا ہوا تھا، وہ چلا گیا نواز شریف آپ کے سامنے ہے، میں نے خلوص سے کوشش کی، آئندہ بھی کوئی کسر نہیں چھوڑوں گا۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ   میرا اقتدار ختم نہ کرتے تو آج آپ بے روزگار نہ ہوتے، ہم بہت پیچھے رہ گئے ہیں کافی زخم کھالئے ہیں، نواز شریف

میرے دور میں پٹرول، آٹا، روٹی سب کچھ سستا تھا،  وہ زمانہ دوبارہ لیکر آؤں گا جب مہنگائی نہیں تھی، ہمارا ایک ہی ایجنڈا ہے کہ عوام خوشحال ہوں، ملک میں مزید ٹھوکریں کھانے کی سکت نہیں، عزت کا مقام حاصل کریں گے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین