Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

انتخابی دھاندلی کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بنایا جائے، عمران خان کی سپریم کورٹ میں درخواست

Published

on

عمران خان نے مبینہ انتخابی دھاندلی کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا۔عمران خان نے سینئر وکیل حامد خان کے ذریعے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی۔

عمران خان نے مبینہ الیکشن دھاندلی کی جوڈیشل کمیشن بنا کر تحقیقات کی استدعا کر دی۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ  تعصب نہ رکھنے والے سپریم کورٹ ججز پر مشتمل کمیشن بنایا جائے،8 فروری کے الیکشن میں جیتنے والوں کو فراڈ نتائج سے ہرانے کی تحقیقات کی جائیں۔

درخواست میں کہا گیا کہ وفاق اور پنجاب میں حکومتوں کی تشکیل کو معطل کیا جائے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین