تازہ ترین
شکیب الحسن کو ٹیم سے برطرف کرکے فوری بنگلہ دیش واپس لانے کے لیے کرکٹ بورڈ کو لیگل نوٹس بھجوادیا گیا
بنگلادیش کے کرکٹر شکیب الحسن کی مقدمے میں نامزدگی پر وکیل کی جانب سے بنگلادیش کرکٹ بورڈ کو لیگل نوٹس بھیج دیا گیا۔
بنگلادیش کرکٹ بورڈ کو لیگل نوٹس سپریم کورٹ کے بیرسٹر ساجب محمود عالم کی جانب سے بھیجا گیا ہے۔
لیگل نوٹس میں وکیل نے شکیب الحسن کو تحقیقات کے لیے واپس بنگلادیش بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔
نوٹس کے متن کے مطابق شکیب الحسن کو فوری طور پر ٹیم سے نکال کر واپس بنگلا دیش بلایا جائے، آئی سی سی رول کے مطابق مقدمے میں نامزدگی کے بعد وہ قومی ٹیم میں کھیلنے کے اہل نہیں۔
واضح رہے کہ بنگلادیش میں شکیب الحسن کے خلاف فیکٹری ملازم کے قتل کا مقدمہ درج ہے۔
بنگلا دیشی میڈیا کا کہنا تھا کہ مقتول کے والد نے جمعرات کو ڈھاکا کے تھانے میں قتل کا مقدمہ درج کروایا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کرکٹر شکیب الحسن کو سابق وزیرِ اعظم شیخ حسینہ واجد کے ساتھ قتل کے مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین6 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان6 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز6 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
پاکستان7 مہینے ago
پنجاب حکومت نے ٹرانسفر پوسٹنگ پر عائد پابندی ہٹالی