تازہ ترین

شکیب الحسن کو ٹیم سے برطرف کرکے فوری بنگلہ دیش واپس لانے کے لیے کرکٹ بورڈ کو لیگل نوٹس بھجوادیا گیا

Published

on

بنگلادیش کے کرکٹر شکیب الحسن کی مقدمے میں نامزدگی پر وکیل کی جانب سے بنگلادیش کرکٹ بورڈ کو لیگل نوٹس بھیج دیا گیا۔

بنگلادیش کرکٹ بورڈ کو لیگل نوٹس سپریم کورٹ کے بیرسٹر ساجب محمود عالم کی جانب سے بھیجا گیا ہے۔

لیگل نوٹس میں وکیل نے شکیب الحسن کو تحقیقات کے لیے واپس بنگلادیش بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔

نوٹس کے متن کے مطابق شکیب الحسن کو فوری طور پر ٹیم سے نکال کر واپس بنگلا دیش بلایا جائے، آئی سی سی رول کے مطابق مقدمے میں نامزدگی کے بعد وہ  قومی ٹیم میں کھیلنے کے اہل نہیں۔

واضح رہے کہ بنگلادیش میں شکیب الحسن کے خلاف فیکٹری ملازم کے قتل کا مقدمہ درج ہے۔

بنگلا دیشی میڈیا کا کہنا تھا کہ مقتول کے والد نے جمعرات کو ڈھاکا کے تھانے میں قتل کا مقدمہ درج کروایا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کرکٹر شکیب الحسن کو سابق وزیرِ اعظم شیخ حسینہ واجد کے ساتھ قتل کے مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version