Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

الیکشن میں تمام جماعتوں کو لیول پلیئنگ فیلڈ دی جائے، بلاول، مطالبہ کرنے والے 2018کو بھول گئے،وزیراعظم

Published

on

پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ انتخابات میں تاخیر کا مطلب انتخابات سے انکار ہے،انتخابی شیڈول کااعلان فوری کیاجائے اور تمام جماعتوں کو لیول پلیئنگ فیلڈ دی جائے۔ جبکہ نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ لیول پلیئنگ فیلڈ کا شورڈالنےوالے2018کویادرکھیں، کیا2018میں لیول پلیئنگ فیلڈتھی؟ ہماری کوشش ہے تمام جماعتوں کو ایک پلیئنگ لیول فیلڈ ملے۔

سپریم کورٹ بار ایسوسی میں دستورِ پاکستان کے 50 برسوں کی تکمیل کے حوالے سے تقریب ہوئی، اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سپریم کورٹ نےآئین کی بالادستی کیلئےکام کیا،صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن اور سب کا شکرگزار ہوں۔73کا آئین قانون کی حکمرانی کے اصول وضع کرتا

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ الیکشن میں تاخیرکامطلب الیکشن نہ ہونا ہے، جمہوریت آئین اور آئین انسانی حقوق کا تحفظ کرتی ہے،انتخابات میں تاخیر کا مطلب انتخابات سے انکار ہے، انتخابی شیڈول کااعلان فوری کیاجائے، بجائے کوئی ادارہ حکم دے الیکشن کمیشن کو اپنی ذمہ داری خود پوری کرنی چاہیئے، بجائے کوئی ادارہ حکم دے الیکشن کمیشن کو اپنی ذمہ داری خود پوری کرنی چاہیئے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ 2018 کے الیکشن میں عدلیہ کے فیورٹس واضح تھے، پیپلزپارٹی جمہوری جماعت،الیکشن کامطالبہ ہماراحق ہے،لیول پلئنگ فیلڈ کو یقینی بنایا جائے،عدلیہ کی آزادی کا مطلب احتساب ہے آزادی نہیں،ہر وزیراعظم نے خود کو عدالتوں کے سامنے احتساب کے لیے پیش کیا،ججز کی تقرری کا موجودہ طریقہ کار بھی تبدیل ہونا چاہیئے،شہید بینظیر بھٹو نے آئین کی بحالی کیلئے 30 سال سیاسی جدوجہد کی، سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کے فیصلے میں ایک امید نظر آتی ہے۔

دریں اثنا نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں کہا کہ چینی قیادت سےملاقاتیں نتیجہ خیزرہیں، پاکستان سی پیک کاتسلسل جاری رکھنےکیلئےپرعزم ہے،دورہ چین کےدوران 20معاہدوں پردستخط ہوئے، سی پیک کے دوسرے مرحلے میں نجی کمپنیاں بھی سرمایہ کاری کریں گی۔چین نےمسئلہ کشمیرپرپاکستانی موقف کی تائیدکی، غیرقانونی افغان واپس جائیں،پاکستانی پاسپورٹ لیکرواپس آئیں۔

الیکشن پر بات کرتے ہوئے نگران وزیراعظم نے کہا کہ جلدانتخابی شیڈول کااعلان ہوجائےگا،لیول پلیئنگ فیلڈپرشورڈالنےوالے2018کویادرکھیں،کیا2018میں لیول پلیئنگ فیلڈتھی؟ ہماری کوشش ہے تمام جماعتوں کو ایک پلیئنگ لیول فیلڈ ملے،کیا2018میں لیول پلیئنگ فیلڈتھی؟جب جنوبی پنجاب محاذبناتھا، کسی بھی فرد کو کسی بھی جماعت میں شامل ہونے کی آزادی ہے۔

نواز شریف کی وطن واپسی پر انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ نوازشریف کی بائیومیٹرک پرکوئی غیرقانونی کام نہیں کیا،آنے والے پارلیمنٹ کو کہتا ہے جہاں چیزوں کو پورا کرنے کی ضرورت ہے وہ پوری کریں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین