Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

معاشرہ

کراچی ایئرپورٹ پر مسافروں کو ناقص کھانا پیش کرنے والا لاؤنج ایک لاکھ جرمانے کے بعد کھول دیا گیا

Published

on

وفاقی ادارے بارڈرہیلتھ سروسزنےکراچی ائیرپورٹ پرنجی کمپنی کے سیل لاونج کو ایک لاکھ روپے جرمانہ ادائیگی کے بعد دوبارہ کھول دیا۔

ذرائع کے مطابق بارڈرہیلتھ سروسز نے کراچی کے جناح ٹرمینل ائیرپورت پرگذشتہ دنوں نجی کمپنی کے لاؤنج کو کھانے میں سنڈی،کیڑا نکلنے پرسیل کیا تھا،اس دوران لاونج کے ڈائننگ ایریا سے تمام غیرصحت بخش اورگلاسڑاکھانا تحویل میں لیاگیا تھا۔

بین الاقوامی مسافروں کے مختصرقیام کے لیے موجود نجی لاونج پرایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے، کراچی ائیرپورٹ پرقائم شاپس پراب تک عائد کیا جانے والاسب سے بڑاجرمانہ ہے، اس سے قبل ایک مٹھائی کی شاپ کو 50ہزارروپے جرمانہ کیا جاچکا ہے۔

کراچی ائیرپورٹ پرغیرمعیاری اشیا فروخت کرنے کے سبب اب تک تین کارروائیاں کی جاچکی ہے۔

وفاقی ادارہ بارڈرہیلتھ سروسز ہوائی اڈوں،سمندری راستوں اورزمینی داخلی خارجی راستوں پرقوانین کی عملداری کی ذمہ دارہے۔

ذرائع کے مطابق جمعے کوبارڈرہیلتھ سروسز اورسول ایوی ایشن حکام کے درمیان اہم میٹنگ ہورہی ہے، میٹنگ میں کراچی ائیر پورٹ پرقائم شاپس پرغیرمعیاری کھانے کی فروخت سمیت دیگرامورپرگفتگوکی جائےگی۔

ساجد خان کراچی کے ابھرتے ہوئے نوجوان صحافی ہیں،جو اردو کرانیکل کے لیے ایوی ایشن،اینٹی نارکوٹکس،کوسٹ گارڈز،میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی،محکمہ موسمیات،شہری اداروں، ایف آئی اے،پاسپورٹ اینڈ امگریشن،سندھ وائلڈ لائف،ماہی گیر تنظیموں،شوبز اور فنون لطیفہ کی سرگرمیاں کور کرتے ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین