پاکستان
ایک آدمی ریجیکٹ ہوا وہ اسمبلی میں بیٹھا ہے، اسد قیصر، نواز شریف سے امید تھی وہ شکست تسلیم کریں گے، اچکزئی
سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ یہ پاکستان کی تاریخ کا بد ترین دور ہے،عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا گیا ہے اور ایک آدمی جو ریجیکٹ ہوا وہ اسمبلی میں بیٹھا ہے،ان کا ضمیر ملامت نہیں کرتا۔
پختوانخوا عوامی ملی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا کہ عوام کی ووٹ کی طاقت نے ثابت کیا اور پھر 9 فروری کو سب نے دیکھا کیا ہوا۔ عوام کے سمندر نے ثابت کیا یہاں آئین کی بالا دستی ہو گی۔
لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن سے خطاب میں اسد قیصر نے افسوس کا اظہار کیا ہے کہ اس وقت اس ملک کے آئین کے ساتھ کھلواڑ ہو رہا ہےاور ملک میں جنگل کا دور ہے۔ عدالتوں پر بہت دباؤ ہے اور ضرورت ہے کہ وکلا اتحاد اور یکجہتی کا مظاہرہ کریں۔
سابق سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کے ساتھ اختلافات ہو سکتے ہیں، لوگوں نے فیصلہ کرنا ہے کہ کیا انہوں نے بھیڑ بکریوں کی طرح زندگی گزارنی ہے؟ یہ عملاً پولیس سٹیٹ ہے، آئین کی بالا دستی رول آف لاء بنیادی تقاضے ہیں اور اس جبر اور ظلم کے خلاف آواز اٹھائیں گے۔عمران خان اور ان کے ساتھیوں کو رہا کیا جائے۔۔
لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن سے خطاب میں محمود خان اچکزئی نے کہا کہ غیر جمہوری حکومت دو نمبر حکومت کو ماننا گناہ ہے۔ عوام کی طاقت اللہ کی طاقت ہوتی ہے۔ الیکشن سے پہلے فیصلہ کر لیا گیا تھا کہ وزیراعظم صدر اور وزیر کون ہوں گے لیکن عوام نے پلان پر پانی پھیر دیا۔
محمود خان اچکزئی نے کہا کہ آئین پاکستان نے لوگوں کو اکٹھا رکھا ہوا ہے۔اس کے ساتھ چھیڑ مت کریں، یہاں آئین کی بات کریں تو غدار کہا جاتا ہے۔ ملک کی بقا اس میں ہے کہ فیصلے پارلیمنٹ کرے، غیر جمہوری اور غیر آئینی حکومتوں کے ساتھ ہمارا ساتھ بہت پرانا ہے، نواز شریف سے امید تھی کہ وہ ٹی وی پر آکر کہیں گے کہ ہم یہ الیکشن ہار گئے۔
پختونخوا عوامی ملی پارٹی کے سربراہ نے باور کرایا کہ سیاست میں پکی دشمنیاں نہیں ہوتیں، اختلافات ہوتے ہیں،پاکستان کو ایسا جمہوری ملک بنانا چاہتے ہیں جہاں ووٹ کی عزت ہو۔ عوام سے مت لڑواورانسانیت دکھاؤ،اسٹیبلشمنٹ میں سب نے حلف لیا کہ سیاست میں مداخلت نہیں کریں گے،اگر کسی کو سیاست میں آنے کا شوق ہے تو بسم اللہ سیاست کریں۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین7 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی