ٹاپ سٹوریز
پیپز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے درمیان پنجاب میں پاور شیئرنگ کے معاملے پر سوموار کو گورنر ہاؤس میں اجلاس طلب
پاکستان پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے درمیان پنجاب میں پاور شئیرنگ کے معاملہ پر دونوں جماعتوں کی کوارڈینیشن کمیٹی کا اجلاس سوموار کو گورنر ہاؤس لاہور میں طلب کر لیا گیا۔
اجلاس میں پنجاب میں پاور شئیرنگ کے حوالے سے گزشتہ اتوار کو ہونے والے اجلاس میں ہونے والی پیش رفت کو آگے بڑھایا جائے گا۔ دونوں جماعتوں کی کوآرڈینیشن کمیٹی کی گذشتہ ملاقات بے نتیجہ رہی تھی۔ ن لیگ پیپلز پارٹی کے ساتھ پنجاب میں پاور شئیرنگ فارمولے پر عملدرآمد کرنے پر سنجیدہ نہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے راجہ پرویز اشرف، گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان، حسن مرتضی، ندیم افضل چن اور علی حیدر گیلانی شرکت کریں گے۔
ذرائع نے بتایا کہ مسلم لیگ ن جانب سے اجلاس میں نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار، رانا ثنا اللہ، سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان، مریم اورنگزیب شرکت کریں گی۔
ذرائع نے کہا کہ دونوں جماعتوں کی کوآرڈینیشن کمیٹی کی گذشتہ ملاقات بے نتیجہ رہی تھی،پیپلز پارٹی ذرائع نے کہا کہ ن لیگ پیپلز پارٹی کے ساتھ پنجاب میں پاور شئیرنگ فارمولے پر عملدرآمد کرنے پر سنجیدہ نہیں۔
ذرائع پیپلز پارٹی نے الزام لگایا کہ دونوں پارٹیوں میں جو نکات طے ہو گئے تھے ان پر عمل درآمد کیا جائے، تاہم ن لیگ اسے نظر انداز کر رہی ہے،گزشتہ 4ملاقاتوں کی طرح یہ بھی نشستن، گفتن، برخاستن رہی۔
ذرائع نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی کمیٹی نے تمام تر صورتحال سے چئیرمن بلاول بھٹو زرداری کو آگاہ کر دیا ہے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین7 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی