Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

پیپز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے درمیان پنجاب میں پاور شیئرنگ کے معاملے پر سوموار کو گورنر ہاؤس میں اجلاس طلب

Published

on

A meeting has been called at the Governor House on Monday on the issue of power sharing between the People's Party and the Muslim League-N in Punjab

پاکستان پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے درمیان پنجاب میں پاور شئیرنگ کے معاملہ پر دونوں جماعتوں کی کوارڈینیشن کمیٹی کا اجلاس سوموار کو گورنر ہاؤس لاہور میں طلب کر لیا گیا۔

اجلاس میں پنجاب میں پاور شئیرنگ کے حوالے سے گزشتہ اتوار کو ہونے والے اجلاس میں ہونے والی پیش رفت کو آگے بڑھایا جائے گا۔ دونوں جماعتوں کی کوآرڈینیشن کمیٹی کی گذشتہ ملاقات بے نتیجہ رہی تھی۔ ن لیگ پیپلز پارٹی کے ساتھ پنجاب میں پاور شئیرنگ فارمولے پر عملدرآمد کرنے پر سنجیدہ نہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے راجہ پرویز اشرف، گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان، حسن مرتضی، ندیم افضل چن اور علی حیدر گیلانی شرکت کریں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ مسلم لیگ ن جانب سے اجلاس میں نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار، رانا ثنا اللہ، سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان، مریم اورنگزیب شرکت کریں گی۔

ذرائع نے کہا کہ دونوں جماعتوں کی کوآرڈینیشن کمیٹی کی گذشتہ ملاقات بے نتیجہ رہی تھی،پیپلز پارٹی ذرائع نے کہا کہ ن لیگ پیپلز پارٹی کے ساتھ پنجاب میں پاور شئیرنگ فارمولے پر عملدرآمد کرنے پر سنجیدہ نہیں۔

ذرائع پیپلز پارٹی نے الزام لگایا کہ دونوں پارٹیوں میں جو نکات طے ہو گئے تھے ان پر عمل درآمد کیا جائے، تاہم ن لیگ اسے نظر انداز کر رہی ہے،گزشتہ 4ملاقاتوں کی طرح یہ بھی نشستن، گفتن، برخاستن رہی۔

ذرائع نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی کمیٹی نے تمام تر صورتحال سے چئیرمن بلاول بھٹو زرداری کو آگاہ کر دیا ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین