Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

مفتی تقی عثمانی پر حملے میں ملوث زینبیہ بریگیڈ کا رکن گرفتار

Published

on

کراچی کے علاقے سولجر بازار میں سی ٹی ڈی نے حساس اداروں کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے مفتی تقی عثمانی پر حملے میں ملوث مبینہ سہولتکار کو گرفتار کرلیا۔

مبینہ سہولتکار سید محمد مہدی  پڑوسی ملک اور زینبیہ بریگیڈ کے لیے کام کرتا تھا۔

ترجمان سی ٹی ڈی نے دعویٰ کیا ہے کہ ملزم ہائی ویلیو ٹارگٹ کی ریکی کرتا تھا اور اپنے ساتھیوں کو اطلاع دیتا تھا جو ٹارگٹ کو فائرنگ کرکے قتل کردیا کرتے تھے۔

ملزم کے ساتھی سید رضا اور عابد رضا، مفتی تقی عثمانی پر حملے میں بھی ملوث تھے۔

ملزمان نے مخالف فرقے کی اہم شخصیات کو ٹارگٹ بھی کیا ہے۔ گرفتار ملزم اسلحہ اور گولہ بارود اپنے گھر میں رکھا کرتا تھا اور ٹارگٹ کرنے کے لئے ہینڈ گرنیڈ اسلحہ اور ایمونیشن فراہم کرتا تھا۔ ملزم اسلحہ کی خرید و فروخت بھی کرتا تھا۔

ملزم کے قبضے سے اسلحہ برآمد کیا گیا ہے جبکہ ملزم سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین