پاکستان
مفتی تقی عثمانی پر حملے میں ملوث زینبیہ بریگیڈ کا رکن گرفتار
کراچی کے علاقے سولجر بازار میں سی ٹی ڈی نے حساس اداروں کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے مفتی تقی عثمانی پر حملے میں ملوث مبینہ سہولتکار کو گرفتار کرلیا۔
مبینہ سہولتکار سید محمد مہدی پڑوسی ملک اور زینبیہ بریگیڈ کے لیے کام کرتا تھا۔
ترجمان سی ٹی ڈی نے دعویٰ کیا ہے کہ ملزم ہائی ویلیو ٹارگٹ کی ریکی کرتا تھا اور اپنے ساتھیوں کو اطلاع دیتا تھا جو ٹارگٹ کو فائرنگ کرکے قتل کردیا کرتے تھے۔
ملزم کے ساتھی سید رضا اور عابد رضا، مفتی تقی عثمانی پر حملے میں بھی ملوث تھے۔
ملزمان نے مخالف فرقے کی اہم شخصیات کو ٹارگٹ بھی کیا ہے۔ گرفتار ملزم اسلحہ اور گولہ بارود اپنے گھر میں رکھا کرتا تھا اور ٹارگٹ کرنے کے لئے ہینڈ گرنیڈ اسلحہ اور ایمونیشن فراہم کرتا تھا۔ ملزم اسلحہ کی خرید و فروخت بھی کرتا تھا۔
ملزم کے قبضے سے اسلحہ برآمد کیا گیا ہے جبکہ ملزم سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔