Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

زیر حراست ملزم کو چھڑانے کے لیے ہجوم کا کراچی کے بن قاسم تھانے پر لاٹھیوں سے حملہ، 15 گرفتار

Published

on

زیر حراست ملزم کو چھڑانے کے لیے بااثر افراد نے کراچی کے بن قاسم تھانے پر لاٹھیوں اور ڈنڈوں سے حملہ کردیا۔

پولیس کے مطابق ملزم مختیار لاشاری کو چھڑانے کے لیے اس کے حامیوں نے تھانے پر دھاوا بولا، بلوائیوں نے دو پولیس اہلکاروں کی وردیاں پھاڑ دیں جبکہ ایک پولیس اہلکار کو بٹ مار کر زخمی کردیا۔

پولیس اہلکاروں نے اپنے بچاؤ کے لیے ہوائی فائرنگ کی اور مزید نفری طلب کی جبکہ ہنگامہ آرائی کے الزام میں 15 افراد کو زیر حراست لے لیا گیا۔

دوسری جانب صوبائی وزیر داخلہ ضیا لنجار نے بن قاسم تھانے پر حملے کا نوٹس لیتے ہوئے واقعے کی مکمل تحقیقات کا حکم دے دیا۔

انہوں نے آئی جی پولیس سے واقعے کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے ہدایت کی کہ حملہ آور عناصر کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین