Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

موٹرسائیکل سوار واسا کی کرین کی زد میں آکر شدید زخمی، ٹانگ کٹ گئی

Published

on

جی ٹی روڈ پر واسا کی کرین نےموٹرسائیکل سوار نوجوان کو کچل کرشدید  زخمی کر دیا۔ کمزور بریک،  کرین ڈرائیور یا موٹر سائیکل سوار کی غلطی، زخمی اور ڈرائیور ایک دوسرے پر الزامات لگاتے رہے۔

جی ٹی روڈ داروغہ والا کے قریب واسا کی کرین نے نوجوان موٹر سائیکل سوار کو کچل کرشدید زخمی کر دیا جس سے نوجوان کی  بائیں ٹانگ تقریبا الگ ہو گئی جس کو فوری طور پر مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

کرین ڈرائیور

کرین ڈرائیور اظہر کے مطابق کرین سڑک کے انتہائی بائیں جانب جا رہا تھا کہ اچانک ایک رکشہ تیز رفتاری سے گزرا تو سائیڈ مرر میں دیکھا کہ موٹر سائیکل گری اور میری کرین کے دائیں ٹائر کے نیچے آگئی تاہم کرین کو بریک لگائی کرین تھوڑے فاصلے پر پہنچ کر رک گئی اور نوجوان کی جان بچی ورنہ کرین کے نیچے آکر بچنا کسی صورت ممکن نہیں، زخمی موٹرسائیکل سوار صرف مجھے پھنسانے کے لیے یا پیسوں کے لیے الزام لگا رہا ہے۔

زخمی نوجوان نے بتایا کہ کوئی رکشہ پاس سے نہیں گزرا اور نہ ہی میں نے غلط اوور ٹیک کیا، کرین ڈرائیور نے کرین کو دائیں بائیں دیکھے بغیر موڑا، جس سے میں کرین کی زد میں آیا اور بریک بروقت نہ لگانے کیوجہ سے کرین مجھے ایک کلومیٹر تک گسیٹتی رہی۔ریسکیو نے نوجوان جمال کو مقامی ہسپتال منتقل کر دیا۔

پولیس نے تاحال مقدمہ درج نہیں کیا، پولیس کے مطابق درخواست اور تفتیش کے بعد ہی مقدمہ درج ہوگا جو غلط ہوا اسی کو سزا ملے گی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین