پاکستان
موٹرسائیکل سوار واسا کی کرین کی زد میں آکر شدید زخمی، ٹانگ کٹ گئی
جی ٹی روڈ پر واسا کی کرین نےموٹرسائیکل سوار نوجوان کو کچل کرشدید زخمی کر دیا۔ کمزور بریک، کرین ڈرائیور یا موٹر سائیکل سوار کی غلطی، زخمی اور ڈرائیور ایک دوسرے پر الزامات لگاتے رہے۔
جی ٹی روڈ داروغہ والا کے قریب واسا کی کرین نے نوجوان موٹر سائیکل سوار کو کچل کرشدید زخمی کر دیا جس سے نوجوان کی بائیں ٹانگ تقریبا الگ ہو گئی جس کو فوری طور پر مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
کرین ڈرائیور اظہر کے مطابق کرین سڑک کے انتہائی بائیں جانب جا رہا تھا کہ اچانک ایک رکشہ تیز رفتاری سے گزرا تو سائیڈ مرر میں دیکھا کہ موٹر سائیکل گری اور میری کرین کے دائیں ٹائر کے نیچے آگئی تاہم کرین کو بریک لگائی کرین تھوڑے فاصلے پر پہنچ کر رک گئی اور نوجوان کی جان بچی ورنہ کرین کے نیچے آکر بچنا کسی صورت ممکن نہیں، زخمی موٹرسائیکل سوار صرف مجھے پھنسانے کے لیے یا پیسوں کے لیے الزام لگا رہا ہے۔
زخمی نوجوان نے بتایا کہ کوئی رکشہ پاس سے نہیں گزرا اور نہ ہی میں نے غلط اوور ٹیک کیا، کرین ڈرائیور نے کرین کو دائیں بائیں دیکھے بغیر موڑا، جس سے میں کرین کی زد میں آیا اور بریک بروقت نہ لگانے کیوجہ سے کرین مجھے ایک کلومیٹر تک گسیٹتی رہی۔ریسکیو نے نوجوان جمال کو مقامی ہسپتال منتقل کر دیا۔
پولیس نے تاحال مقدمہ درج نہیں کیا، پولیس کے مطابق درخواست اور تفتیش کے بعد ہی مقدمہ درج ہوگا جو غلط ہوا اسی کو سزا ملے گی۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین6 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان6 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز6 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
پاکستان7 مہینے ago
پنجاب حکومت نے ٹرانسفر پوسٹنگ پر عائد پابندی ہٹالی