Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

قطر سے سستی ایل این جی کا پلان تیار، مارکیٹ میں نہیں بیچیں گے، صنعتوں کو دی جائے گی، وزیراعظم

Published

on

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ نجی شعبے کے لیے قطر سے ایل ای جی کی خریداری کی پالیسی تشکیل دے دی گئی ہے، نجی شعبہ یہ گیس صنعتوں کو فراہم کرے گا، حکومت پورٹس پر سہولتیں مہیا کرے گی۔

وزیراعظم نے اومبراسپیشل اکنامک زون،سندر گرین زون،اسمارٹ اسپیشل اکنامک زون کا سنگ بنیاد رکھا۔

لاہور اور شیخوپورہ میں 3 نئے صنعتی زونز کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پرائیویٹ سیکٹرز نے اپنی کاوشوں سے انڈسٹریل زونز بنانے کا پروگرام بنایا، پنجاب حکومت،بورڈ آف انویسٹمنٹ اور دیگر کو مبارکباد پیش کرتاہوں،  پاکستان کو اس وقت سرمایہ کاری کی بہت زیادہ ضرورت ہے، یہ اربوں کی سرمایہ کاری ہے،ملک کی بہت بڑی خدمت ہے، پاکستان کو جتنی  سرمایہ کاری کی اب ضرورت ہے اس سے پہلے کبھی نہ تھی، سرمایہ کاروں کو وفاقی حکومت کی جو بھی سپورٹ چاہئے ہوگی فراہم کریں گے، منصوبوں سے روزگار کےہزاروں  مواقع پیدا ہوں گے،معیشت بہتر ہوگی۔

وزیراعظم نے کہا کہ سولر انرجی پراجیکٹ پاکستان کیلئے بہتری کا باعث ہے، جدید ٹیکنالوجی کا استعمال معیشت کی بہتری کیلئے ضروری ہے، بجلی کا سرکلر ڈیڈ 2 ہزار ارب سے زائدہے، سالانہ کئی سو ارب لائن لاسز اور بجلی چوری کی نذر ہو جاتے ہیں جسے روکا جارہا ہے، ہمیں برآمدات کو بڑھانے کیلئے دگنی محنت کرنا ہوگی، پاکستانی مصنوعات کو عالمی مارکیٹ میں کامیاب بنانے کیلئے جدید طریقے استعمال کرنا ہوں گے، وفاقی اور صوبائی حکومت ترقی کے منصوبوں میں  مکمل تعاون فراہم کرے گی۔

وزیراعظم نے کہا کہ قطر نے پاکستان کے ساتھ ایل این جی کے معاہدوں کی مکمل پاسداری کی، قطر پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے کوشاں ہے، حکومت نے قطر سے سستی گیس لانے کا پلان بنالیا ہے، آپ یہ گیس عام مارکیٹ میں نہیں بیچیں گے، سرمایہ کار قطر سے گیس خریدیں،ہم پورٹس پر سہولت دیں گے، گیس صنعتوں کو مہیا کی جائےگی،آپ کو جائز منافع بھی ملےگا، ون ڈالر پر زمین دیں گے اور سرمایہ کاری کی دعوت دیں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ چین سے تعلقات گرمجوشی سے استوار ہوچکے ہیں، مہنگا تیل برداشت نہیں کرسکتے،سولر،پن بجلی صنعت کو فروغ دیں گے، آئی ایم ایف سے معاہدہ ہوچکا،ڈیفالٹ کا بیانیہ دفن ہوچکا ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین