Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

پنجاب کے سکولوں میں سکریننگ کر کے طلبہ کو نظر کی عینک اور ہیرنگ ایڈ دینے کا منصوبہ

Published

on

 

وزیراعلی مریم نوازشریف نے 7لاکھ طلبہ کو عینک اور ہیرنگ ایڈ فراہم کرنے کے پراجیکٹ کی منظوری دے دی ،پنجاب کے سکولوں میں طلبہ کی سکریننگ کر کے نظر اور قوت سماعت چیک کی جائے گی، کمزور قوت بصارت اور قوت سماعت والے طلبہ کو چشمے او رہیرنگ ایڈ دی جائیں گی۔ پنجاب کے سرکاری اور نجی سکولو ں میں سکریننگ کا عمل جلد شروع کیاجائے گا۔

معروف ادارہ اے ٹی اسکیل (ATscale) 500ملین کی مالی معاونت کرے گا، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے معروف ادارے اے ٹی اسکیل (ATscale) کے وفد نے ملاقات کی، سکولوں میں انٹرنیٹ سروسز او ردیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا،سکولوں کے بچوں میں غذائی ضروریات پوری کرنے کے لئے اقدامات پر غور کیا گیا۔

ملاقات کے دوران ہیلتھ نیو ٹریشن ا ور دیگر اقدامات کے جائزہ کے لیے متعلقہ ڈیپارٹمنٹ کے اشتراک کار کی ضرورت پر زور دیا گیا،سکولوں کے اساتذہ کی استعداد کار میں اضافے کے لئے اقدامات پر اتفاق کیا گیا،

مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں آٹزیم کے شکار بچوں کے لئے پہلا سرکاری سکول لاہور میں قائم کیاجائے گا،عوام کی خدمت کے لئے روایتی طریقے سے ہٹ کر کام کرناچاہتی ہوں،نئے دور میں نئی سوچ سے ہی مثبت تبدیلی ممکن ہے۔

مریم نوازشریف نے کہا کہ عالمی معیار کے مطابق تعلیم حاصل کرنا ہر بچے کا حق ہے،طلبہ کی غذائی ضروریات پوری کرنے کے لئے نجی اشتراک سے پیکٹ ملک پراجیکٹ شرو ع کیا جارہا ہے، لاہور میں  مفت ایمرجنسی وائی فائی کی سہولت دوبارہ شروع کر دی ہے۔

اے ٹی سکیل وفد کے قفد نے وزیراعلی مریم نوازشریف کے عوامی خدمت کے ویژن کی تعریف کی،ملاقات کے دوران سینیٹر پرویز رشید، سینئر وزیر مریم اورنگزیب، صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات، ایم پی اے نوشین عدنان اور دیگر بھی موجود تھے

حماد سعید 14 برس سے شعبہ صحافت سے منسلک ہیں، مختلف اخبارات اور ٹی وی چینلز کے ساتھ کام کیا، اب اردو کرانیکل کے لاہور میں نمائندہ خصوصی ہیں، کرائم، کورٹس اور سیاسی امور کے علاوہ ایل ڈی اے، پی ایچ اے، واسا، کسٹمز، ایل ڈبلیو ایم سی کے محکموں کی رپورٹنگ کرتے ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین