ٹاپ سٹوریز
ایک کھلنڈرا مسلط کیا گیا تھا جسے معیشت اور معاشرے کا کچھ پتہ نہیں تھا، نواز شریف
مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ ایک کھلنڈرا مسلط کیا گیا تھا جسے معیشت اور معاشرے کا کچھ پتہ ہی نہیں تھا، تمہیں جیل میں ڈالوں گا، تمھارا یہ حشر کردوں گا کہنے والے آج خود کدھر ہیں؟
لاہور میں ن لیگ کے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ کئی زخم ایسے ہوتے ہیں جو کبھی بھرتے نہیں، ہم نے کبھی صبر کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑا۔
یہ اتار چڑھاؤ زندگی کا حصہ ہیں ,مشکلیں بھی برداشت کرتا ہے انسان , تکلیفیں بھی آتی ہیں لیکن کچھ ایسی تکلیفیں کوتی ہیں جن کا ازالہ نہیں ہوتا , جو زخم کبھی بھرتے نہیں ہیں۔ہماری تاریخ رہی ہے کہ بہت سارے لوگوں کو ایسی تکالیف کا سامنا رہا۔ قائد مسلم لیگ (ن) محمد نواز شریف… pic.twitter.com/4Lqtjpcbr9
— PMLN (@pmln_org) December 8, 2023
انہوں نے کہا کہ حال ہی میں ایک کھلنڈرے کو لایا گیا، اسے ریاست مدینہ کے بارے میں کچھ پتہ ہی نہیں تھا تو انہیں چاہیے تھا کہ چپ رہتے۔
نواز شریف نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ پاکستان کو اس گرداب سے باہر نکالا جائے، ملک کے لیے کچھ کرنے کی نیت لے کر میدان میں آئے ہیں، سیاست کے میدان میں جوش و جذبے کے ساتھ ایک پروگرام لے کر آئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 190 ملین پاؤنڈ والا کیس تاریخ کا سب سے بڑا کیس ہے، اتنی بڑی ہیرا پھیری اور ڈاکا مارا گیا، تم 60 ارب روپے کھا جاؤ گے تو مہنگائی کیسے رُکے گی؟
نواز شریف نے کہا کہ ہمیں جیلوں میں ڈالا گیا، سزائیں دی گئیں، مجھے، میرے بھائی، بھتیجے اور دیگر کو جیلوں میں ڈالا گیا، آپ نے ظلم ڈھایا، اس کے ازالے کے لیے کتنے سال لگ گئے۔
چور چور کہنے والے خود چور ہیں اور سب سے بڑے چور ہیں مگر یہ دوسروں کو چور کہتے ہیں ہمارا مطالبہ ہے کہ قوم کو حقائق پتہ چلنا چاہیے۔ ہم ملک کی خدمت کرنے کیساتھ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی بھی چاہتے ہیں۔قائد مسلم لیگ (ن) محمد نواز شریف#NawazSharifForPakistan pic.twitter.com/jxmO3Xzrma
— PMLN (@pmln_org) December 8, 2023
سابق وزیرِ اعظم نے کہا کہ جنہوں نے بوگس مقدمے بنائے کوئی ان سے پوچھے گا؟ ثاقب نثار کی آڈیو ٹیپ میں کہا گیا کہ انہیں اندر رکھنا ہے، خان کو لانا ہے، چور چور کہنے والے خود چور ہیں۔
نواز شریف نے کہا کہ ہمارا مطالبہ حکومت بنانا نہیں، ہم دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی چاہتے ہیں، آج کیوں ڈالر اتنا مہنگا ہو گیا؟ روپیہ مٹی میں مل گیا، اس کا احتساب ہو نا چاہیے۔
ن لیگ کے قائد نے یہ بھی کہا ہے کہ انہوں نے خود اپنے پاؤں پر کلہاڑیاں ماری ہیں، انہوں نے ملک کی خدمت کرنے والوں کو جیلوں میں ڈال دیا۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین6 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان6 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز6 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین8 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی