Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

ایرا نی وفد کی آمد پر کراچی میں آج عام تعطیل، کئی سڑکیں بند رہیں گی

Published

on

ایرانی وفد کی کراچی آمد پر کراچی میں آج عام تعطیل ہے، متعدد راستے بند رہیں گے۔

22 اپریل کو ایرانی صدر اپنے اعلی سطحی وفد کے ہمراہ کراچی پہنچے، کمشنر کراچی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق شہر میں وفد کی موجودگی پر تمام نجی و سرکاری دفاتر اور تعلیمی اداروں میں عام تعطیل ہوگی۔

ایرانی وفد مقامی فائیو اسٹار ہوٹل میں قیام کرے گا، اس دوران ہوٹل میں معمول کی سرگرمیاں اور عام لوگوں کی آمد و رفت معطل رہے گی۔

ایرانی وفد کی شہر میں مصروفیات کے باعث ہوٹل کے اطراف تمام سڑکیں بند رہیں گی، ڈاکٹر ضیا الدین روڈ ، میٹروپول ، شاہین کمپلیکس اور گزری کی جانب سے پی آئی ڈی سی آنے والی تمام سڑکوں پر  ٹریفک کی آمد و رفت معطل رہے گی۔

ٹریفک پولیس کی جانب سے متبادل روٹس کی نشان دہی کردی گئی ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین