Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

چھ ججز کے خط پر اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈھائی گھنٹے طویل فل کورٹ اجلاس

Published

on

عدلیہ کے معاملات میں ایگزیکٹو کی مداخلت کے حوالے سے چھ ججز کے خط پر اسلام اباد ہائیکورٹ میں فل کورٹ اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔

اسلام اباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں فل کورٹ اجلاس میں سینئر پیونے جج جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب، جسٹس طارق محمود جہانگیری، جسٹس بابر ستار، جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان، جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس سمن رفت امتیاز نے شرکت کی۔

سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز نے پہلے ہی اپنی تجاویز جمع کرا دی تھیں۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کا فل کورٹ اجلاس تقریبا ڈھائی گھنٹے جاری رہنے کے بعد اختتام پذیر ہوگیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چھ ججز کی جانب سے سپریم جوڈیشل کونسل کو ایگزیکٹو کے عدلیہ کے معاملات میں مداخلت کے حوالے سے خط لکھا گیا تھا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کے علاوہ باقی تمام چھ ججز نے خط پر دستخط کیے تھے۔

 

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین