Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

شوبز

کراچی کی آرٹ گیلری میں فلمی یادیں کے عنوان سے منفرد تصویری نمائش

Published

on

کراچی کے پوش علاقے کلفٹن کی آرٹ گیلری میں فلمی یادیں کے نام سےمنفرد تصویری نمائش ،ماضی میں پاکستانی سینما گھروں پرریلیز ہونے والی بلیک اینڈ وائٹ اوررنگین فلموں سمیت بھارتی اورہالی ووڈ کی معرکتہ الارافلموں کے پوسٹرزکو گیلری کی زینت بنایا گیا ہے،8مصوروں نے نے مجموعی طوررپر40کے لگ بھگ فلمی پوسٹرزاوربورڈز کودیدہ زیب اندازمیں پینٹ کیا ہے۔

آرٹ ون 62گیلری کلفٹن میں فلمی یادیں کے نام سے تصویری نمائش کا افتتاح ہوا،جس میں مصوروں کے علاوہ فنون لطیفہ اورمختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شریک ہوئے۔

مصورعباس کمانگر،مہتاب علی،نثاربشیر،رستم خان،پروفیسررحمت خان،سعید نقوی،ظفرصدیقی اورزاہدحسین نے سن 60سے 80اور90کی دہائی کے وسط میں بننے والی پاکستانی،بھارتی اورہالی ووڈ کی مشہورومعروف فلموں ارمان،مولاجٹ،بازی،مغل اعظم،ہیررانجھا،رام وشیام،داغ،بابل،دیدار،گنگاوجمنا،آن،درد،مدرانڈیا،مغل اعظم،دی گڈ دی بیڈ اینڈ دی اگلی کے علاوہ ڈاکٹرنو،دی گارڈفادر،ٹائٹینک کے پوسٹرکے علاوہ وحیدمراد کے پوٹریٹ بھی بنائے۔

صوروں نے ڈیجیٹل آن پیپر،آئل آن کینوس،واٹرآن پیپر،ایکرلیک آن پیپر،ڈیجیٹل آن کینوس کے ذریعے قصہ پارینہ بن جانے والی فلموں کی یادوں کو دوبارہ تازہ کیا۔

فلمی یادیں تصوری نمائش میں 40سے زائد پینٹنگزرکھی گئی ہیں،مشہورڈائجسٹ کے سرورق بنانے والے آرٹسٹ ظفرصدیقی نے واٹرآن کلرکے ذریعے پاکستانی فلم انجمن،آنسوبہائے پتھروں نے،تم ہی ہو محبوب میرے سمیت دیگر کے پوسٹرانتہائی دیدہ زیب اندازمیں پینٹ کیے ہیں۔

 مصورزاہدحسین نےفلم رنگیلا اورمنورظریف،انسان اورگدھا کے پوسٹرزکوسگریٹ کے فلٹرکوجوڑکر انتہائی دیدہ زیب اندازمیں تصویری شکل دی ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین