تازہ ترین
غزہ جنگ کے خلاف اسرائیلی سفارتخانے کے سامنے خودسوزی کرنے والا امریکی فوجی دم توڑ گیا
واشنگٹن میں اسرائیلی سفارت خانے کے باہر غزہ جنگ کے خلاف احتجاج کے طور پر خودسوزی کرنے والا امریکی فوجی دم توڑ گیا۔
میٹروپولیٹن پولیس ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان لی لیپ نے امریکی فضائیہ کے اہلکار کی موت کی تصدیق کی۔ این بی سی نیوز نے ایک نامعلوم امریکی اہلکار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ فوج کی جانب سے ان کے خاندان کو مطلع کرنے کے بعد مزید تفصیلات جاری کی جائیں گی۔
ڈی سی فائر اورای ایم ایس نے پہلے کہا تھا کہ یو ایس سیکرٹ سروس کے افسران کی جانب سے آگ بجھانے کے بعد اتوار کو امریکی ایئر مین کو تشویشناک حالت میں اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔
نیویارک ٹائمز نے اطلاع دی تھی کہ فوجی لباس پہنے ہوئے اس شخص نے اس واقعے کو انٹرنیٹ پر براہ راست نشر کیا۔
امریکی فوجی نے خود پر تیل چھڑکتے ہوئے، آگ لگانے سے پہلے کہا تھا، "میں اب نسل کشی میں ملوث نہیں رہوں گا،” اس کے بعد اس نے ، "آزاد فلسطین” کا نعرہ لگایا۔
اسرائیل کے سفارتخانوں کے سامنے جنگ کے خلاف مسلسل احتجاج کیا جاتا رہا ہے۔ دسمبر میں، جنگ کے خلاف احتجاج کرنے والی ایک خاتون نے اٹلانٹا میں اسرائیلی قونصل خانے کے باہر خود کو آگ لگا لی تھی۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین9 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
دنیا2 سال ago
آسٹریلیا:95 سالہ خاتون پر ٹیزر گن کا استعمال، کھوپڑی کی ہڈی ٹوٹ گئی، عوام میں اشتعال
-
پاکستان9 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز2 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
تازہ ترین10 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
puravive reviews
فروری 27, 2024 at 5:21 صبح
This page is phenomenal. The splendid substance exhibits the essayist’s commitment. I’m overwhelmed and expect more such unfathomable posts.