Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

عمران خان پر بادی النظر میں آفیشل سیکرٹ ایکٹ کا اطلاق ہوتا ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ کا تحریری حکم

Published

on

چیئرمین پی ٹی آئی  کی درخواست ضمانت اور مقدمہ اخراج درخواستیں مسترد کرنے کا تفصیلی فیصلہ جاری  کر دیا گیا ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے تفصیلی فیصلہ جاری کیا۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ  بادی النظر میں پٹیشنر پر آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی سیکشن فائیو کا اطلاق ہوتا ہے۔

فیصلے میں کہا گیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت اور مقدمہ اخراج کی درخواستوں میں دلائل تقریباً ایک جیسے ہونے کے باعث ایک ساتھ سنا گیا، ضمانت کی درخواستوں پر عمومی طور پر فیصلہ فوری سنا دیا جاتا ہے، اس کیس میں چونکہ وکلاء کے دلائل 8 گھنٹوں سے زائد پر محیط تھے اس لیے دونوں درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کیا گیا۔

فیصلے میں کہا گیا کہ درخواست گزار وکلاء کے مطابق آفیشل سیکریٹ ایکٹ کا اطلاق صرف مسلح افواج کے افسران پر ہوتا ہے، آفیشل سیکریٹ ایکٹ کے سیکشن 1 سب سیکشن 2 کے تحت اس کا اطلاق پاکستان کے ہر شہری اور حکومتی عہدیداروں پر ہوتا ہے، استغاثہ کا مقدمہ ہے کہ سائفر درخواست گزار پر بھروسہ کرکے ان کو سونپا گیا تھا۔

عدالتی آرڈر میں مزید کہا گیا کہ استغاثہ کے مطابق درخواست گزار نے بطور وزیر اعظم سائفر کی معلومات کو حاصل کیا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین